ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال وزیرآباد میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر بیس کروڑ روپے مالیت کی سی ٹی سکین مشین انسٹال کر دی

Spread the love

وزیرآباد(نا مہ نگار) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال وزیرآباد میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر بیس کروڑ روپے مالیت کی سی ٹی سکین مشین انسٹال کر دی گئی،جس سے ایمرجنسی میں آنیوالے مریض مفت استفادہ حاصل کرسکیں گے۔ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں سی ٹی سکین مشین کی انسٹال منٹ پر سیاسی وسماجی شخصیات پیر راجہ محمد اعجاز اللہ خان، ناصر محمود اللہ والے،سابق چیئرمین بلدیہ بابو شعیب ادریس،محمد اکبر بٹ، محمد اشرف نثار، افتخار احمد بٹ،صابر حسین بٹ،افتخار حسین صدیقی، راجہ کرم اللہ خان،عامر مشتاق چوہدری،ملک شکیل احمد،محمد عمران سنی کمبوہ،محمد سہیل چوہان،محمد اسلم جتالہ،محمد الیاس مہر،ڈاکٹر رضا سلطان، محمد احسان اور شہریوں نے اس سلسلہ میں کی گئی کاوشوں پر ایم ایس ڈاکٹر سعدیہ پرویز میر کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مریضوں کو ہسپتال میں سی ٹی سکین مشین سہولت کی دستیابی حکومت پنجاب کا احسن اقدام ہے اور اب مریضوں کو سی ٹی سکین کروانے کے لئے دوسرے شہرجانے کے تکلیف دہ سفر سے نجات مل جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں