وزیر آباد (نامہ نگار) وزیرآباد میں ویسٹ مینجمنٹ کمپنی مین شاہراوں سڑکوں کی صفائی میں مشغول۔ گلی محلوں میں لگے گندگی کے ڈھیروں سے مختلف بیماریاں اور وبائی امراض پھلنے کا خدشہ۔ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اپنا بجٹ بڑھانے کے چکروں میں لگ گئی۔تفصیلات کے مطابق وزیرآباد شہر میں صفائی کروانے اور کوڑا کرکٹ اٹھانے کیلئے چند ماہ قبل حکومت نے نجی کمپنی ویسٹ مینجمنٹ کو ٹھیکہ دے رکھا ہے۔کمپنی نے اپنے ملازمین سے مین شاہراہوں اور سڑکوں کو روزانہ کی صفائی معمول بنا رکھا ہے۔ آفیسران کو ہر وقت مین سڑکوں پر کمپنی کے ملازمین صفائی کرتے دیکھائی دیتے ہیں۔جبکہ اس کے برعکس گلی محلوں میں گندگی کے ڈھیر اور نالیوں میں گندہ پانی جمع ہونے سے لوگوں کا وہاں سے گزرنا محال ہو چکا ہے۔گندی کے ڈھیر اور گندے پانی کی نکاسی نہ ہونے کے باعث وبائی امراض پھیلنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔اطلاع کے مطابق ویسٹ مینجمنٹ کمپنی صرف اور صرف شہر کی مین سڑکوں اور شہر کے گردونواح جہاں پرانے کوڑے کے ڈھیر لگے ہیں وہاں سے اٹھا کر کوڑا ڈمپ پوائنٹ میں کوڑا جمع کرنے کے چکر میں لگے ہیں اور اس طرح کوڑا شو کر کے انتظامیہ کی آنکھوں میں دھول جھونک کر اپنے بل سیدھے کر رہے ہیں۔جبکہ دوسری طرف شہر بھر کے اندرونی گلی محلے صفائی کے حوالے سے نظرانداز کئے جا رہے ہیں۔عوامی حلقوں نے کمشنر گوجرانوالہ اور ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ یا تو پرانا صفائی کا سسٹم بحال کیا جائے یا پھر ان نجی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو ہدائت کی جائے کہ گلی محلوں کی صفائی کو یہ یقینی بنائیں۔
