گلگت لیفٹنٹ (ر) محمد اویس عباسی نے کہا کہ شہرمیں غیرقانونی تجاوزات کے خلا ف گرینڈ آپریشن کیا جائے گا

Spread the love

گلگت (پ ر)AC ایڈمنسٹریٹر MC گلگت لیفٹنٹ (ر) محمد اویس عباسی نے کہا کہ شہرمیں غیرقانونی تجاوزات کے خلا ف گرینڈ آپریشن کیا جائے گا، اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ، میونسپل کارپوریشن، بی اینڈ آر، واسا اور جی بی ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے اہلکاروں پر مشتمل چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی، جبکہ شہر کی خوبصورتی کے سلسلے میں صفائی مہم بھی ساتھ ساتھ جاری رہے گی، عوام کے تعاون سے شہر کو غیر قانونی تجاوزات سے پاک کردیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز شہر کی صفائی اور تجاوزات کے خلاف کریک ڈاون کے سلسلے میں میونسپل کارپوریشن، ضلع کونسل،جی بی ویسٹ منیجمنٹ کمپنی، محکمہ واسا، محکمہ روڈ مینٹننس، اور ضلعی انتظامیہ کے آفیسران پر مشتمل مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر چیف کوآرپوریشن آفیسر بلدیہ عظمیٰ گلگت مدثر عالم نے مشترکہ آپریشنل کاروائی کے سلسلے میں مجوزہ پروگرام کے سلسلے میں آگاہ کیا۔ میونسپل بلڈنگ انسپکٹرز مجسٹریٹس کے ہمراہ ہونگے اور کاروائی کا حصہ بنیں گے، روڈ مینٹیننس اور واسا کے آفیسران نے متعلقہ اداروں کے جانب سے غیر قانونی تجاوزات کے خلاف کاروائی کے سلسلے میں بھرپور تعاون کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ چھاپہ مار ٹیم میں اپنے ادارے کی جانب سے بھرپور نمائندگی کیلئے پرعزم ہیں، ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کے شہر کی خوبصورتی یقینی بنانے کیلئے عملی ساتھ دیں گے، اس موقع پر چیف آفیسر ضلع کونسل شا ولی نے ضلع کونسل کی جانب سے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کا اعادہ کیا، ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر ویسٹ منیجمنٹ کمپنی سیف الدین نے کمپنی کے جانب، تجاوزات کے خلاف آپریشنل کاروائی کے سلسلے میں ملبہ، کچہر اور ریت بجری اٹھانے کے سلسلے میں اقدامات سے آگاہ کیا،انہوں نے کہا صفائی مہم کی کامیابی کیلئے سینیٹر ی ورکرز ہمہ وقت الرٹ ہونگے۔AC / ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت نے مزید کہا کہ تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ ملکر شہر کی خوبصورتی یقینی بنانے کیلئے عملی اقدامات یقینی بنائیں گے، تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کیلئے مشترکہ ٹمیں تشکیل دی جائیں گی۔ اور سیکٹر وائز اقدمات کئے جائیں گے، شہر میں غیر قانونی تجاوزات اور صفائی ستھرائی یقینی بنانے کیلئے سول سوسائیٹی سے گزارش کرتے ہیں کہ وہ جہاں کہیں تجاوزات دیکھیں فوری شکایت کریں،تاکہ کاروائی کے ذریعہ درینہ مسئلہ حل کیا جائے گا امید ہے درپیش مسائل کے حل کیلئے ضلعی انتظامیہ کوآرڈینیشن ٹیم کے ساتھ تعاون کریں گے۔عوام کی خدمت ہی اولین ترجیح ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ ڈپٹی کمشنر امیر اعظم حمزہ کی قیادت میں عوامی خدمت کیلئے کوشاں ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں