حکومت اختلافات کے بجائے ملکی معیشت پر خصوصی توجہ دے۔بہرہ مند خان تنگی

Spread the love

سیاسی انتقام سے ملک و قوم میں انتشار پیدا ہو سکتا ہے جو قابل افسوس ہے۔معروف سیاستدان کی میڈیا سے گفتگو

چارسدہ(نمائندہ خصوصی)اردو گلوبل یوکے میڈیا کے مطابق معروف سیاستدان سینیٹر بہرہ مند خان تنگی نے کہا کہ ملک میں جاری سیاسی اختلافات کو ختم کریں انہوں نے کہا کہ حکومت اختلافات کے بجائے ملکی معیشت پر خصوصی توجہ دینے میں اہم کردار ادا کرے انہوں نے کہا کہ سیاسی انتقام سے ملک و قوم میں انتشار پیدا ہو سکتا ہے جو ملک و قوم کیلئے باعث نقصان ہے۔ سیاسی اختلافات کو دور کرکے متحد ہو کر ملک و قوم کی خدمت کریں۔ معروف سیاستدان سینیٹر بہرہ مند خان تنگی نے اردو گلوبل یوکے اخبار کے ساتھ ایک بیان میں کہا کہ عوامی مسائل و مشکلات کو بروقت حل کرنے میں کلیدی کردار ادا کریں۔کیونکہ عوامی خدمت ہر سیاسی نمائندے کا فرض اور اہم زمہ داری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں