وزیرآباد(طارق جاوید ملک) وزیرآباد فاؤنڈیشن فارسینئر سٹیزن(اولڈ ایج ہوم) کا قیام عمل میں لایا گیا، اجلاس میں متفقہ طور پرچیئرمین محمد فیاض چیمہ،بورڈ آف ڈائریکٹرز میں محمد سلیم کمبوہ،چوہدری عامر شاہد چیمہ،محمد آصف شیخ (تاج محل مارکی والے)،محمد اعظم کلیر،ناصر جمال بٹ،عبد الرحمن نعیم کمبوہ،چوہدری عبد الرشید کلیر (کوک ایجنسی والے)،چوہدری مختار احمد پاطاری،ضیغم عباس مظہر،ملک سلیم جمشید آف جاپان،اعجاز حسین مغل آف یو ایس اے کو منتخب کیا گیا۔اجلاس میں طے کیا گیا کہ لاوارث بزرگ مردو خواتین کے لئے اولڈ ایج ہوم کا قیام عمل میں لایا جاے گا جس کے لئے تین سے چار ایکڑ زمین کی خریداری وزیرآباد کے قریب کی جائے گی،پراجیکٹ کا تخمینہ لاگت 15کروڑ روپے ہے،بیرون ممالک سے دوممبران اعجاز حسین مغل اورملک سلیم جمشید نے ایک کروڑ روپے نقد دیئے جبکہ دیگر تمام ممبران رمضان المبارک میں فنڈزریزنگ کرینگے تاکہ اس منصوبے کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے۔چیئرمین محمد فیاض چیمہ نے فنڈز دینے والے دونوں افراد کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس منصوبہ اولڈ ایج ہوم میں رہائش پذیر افراد کے لئے کھانے پینے،علاج معالجہ،ادویات سمیت تمام بنیادی سہولیات فراہم کی جائینگی بزرگ مرد اورخواتین کو اپنے والدین کی طرح سمجھتے ہوئے عزت واحترام دینگے اور اپنوں کی طرح انکی ضروریات زندگی کا خیا ل رکھا جائے گا انہوں نے مخیر اور صاحب ثروت افراد سے اولڈایج ہوم منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں تعاون کی اپیل کی ہے
سید پور روڈ ، پنڈوڑا ، کالی ٹینکی،چاندنی چوک تک عوام کو گرین بس سروس کی سہولیات میسر کی جائیں ،تنویر نوشاہی
عدالتی اشتہاری کانسٹیبل کا نشے میں دھت ھو کر مزدوروں پر وحشیانہ تشدد
پیپلزپارٹی نیویارک کے صدر ظفر چٹھہ نے کہا ہے کہ حالات بتا رہے ہیں کہ آنے والا وقت پیپلزپارٹی کا ہو گا
فری ایمبولینس سروس اور دکھی انسانیت کی خدمت بہت بڑا صدقہ جاریہ ہے، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر
پنجاب بینک کے آفیسرز رضا شاہد اور اربن یونٹ کی آفیسرز امشاء بابر کے ہمراہ سمال انڈسٹریل اسٹیٹ وزیر آباد کا دورہ کیا