وزیرآباد(طارق جاوید ملک) ڈی پی سی وزیرآباد کے انتخابات مکمل، سرپرست حاجی نجیب اللہ ملک،صدر محمد نعیم بٹ،چیئرمین مہر ناصر اقبال،جنرل سیکرٹری قیصر اقبال وڑائچ منتخب ہوگئے۔ڈسٹرکٹ پریس کلب وزیرآباد کا اجلاس نجی ہوٹل میں زیر صدارت حاجی نجیب اللہ منعقد ہوا جسمیں سابق صدر رانا سلطان احمد اور دیگرسابق عہدیدارا ن وممبران کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔اجلاس میں باہمی مشاورت سے سرپرست حاجی نجیب اللہ ملک،صدر محمد نعیم بٹ،چیئرمین مہر ناصر اقبال،جنرل سیکرٹری قیصر اقبال وڑائچ،وائس چیئرمین مہر محمد یونس،سنیئر نائب صدور چوہدری عبد الوحید وریاہ،رانا خورشید احمد خاں،نائب صدور صابر منیر بٹ،محمد زبیر مغل،میاں اعجاز احمد،شبیر انجم مصطفائی،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری رانا سہیل احمد،فنانس سیکرٹری قمر زمان سندھو،جوائنٹ سیکرٹری رانا محمد یوسف،سیکرٹری نشرواشاعت نعیم اشرف،ایڈیشنل سیکرٹری نشرو اشاعت اشفاق احمد سلہریا،چیئرمین مجلس عاملہ ڈاکٹر طاہر حسین زیدی،،چیئرمین مشاورتی کمیٹی محمد عارف ناز،چیف کوارڈینیٹر وقاص خالد ہاشمی منتخب ہوگئے۔ حاجی نجیب اللہ ملک،محمد نعیم بٹ،مہر ناصر اقبال،قیصر وڑائچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جبر کا دور ہو یا عوامی صحافی اپنی فراست سے حقائق کے ذریعے عوام الناس کو باخبر رکھتا ہے ڈسٹرکٹ پریس کلب رجسٹرڈ وزیرآباد پندرہ سالہ ادوار کے مراحل طے کرکے ایک تناور درخت بن چکا ہے اس کا ہر صحافی ذمہ دار اور دوراندیش ہے اور مثبت صحافت کا علمبردار ہے حکومت اورریاستی ادارے ہر اس صحافتی تنظیم سے معاونت کرتی ہے جو ملک وقوم کی تعمیر وترقی میں فعال کردار اداکرتی ہے ڈسٹرکٹ پریس کلب وزیرآباد کی غیر جانبدارانہ صحافت اسکی ہر دلعزیزی کا مظہر ہے اور اپنے پریس کلب کے تمام ممبران کے مسائل کے حل کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کرینگے ۔
سید پور روڈ ، پنڈوڑا ، کالی ٹینکی،چاندنی چوک تک عوام کو گرین بس سروس کی سہولیات میسر کی جائیں ،تنویر نوشاہی
عدالتی اشتہاری کانسٹیبل کا نشے میں دھت ھو کر مزدوروں پر وحشیانہ تشدد
پیپلزپارٹی نیویارک کے صدر ظفر چٹھہ نے کہا ہے کہ حالات بتا رہے ہیں کہ آنے والا وقت پیپلزپارٹی کا ہو گا
فری ایمبولینس سروس اور دکھی انسانیت کی خدمت بہت بڑا صدقہ جاریہ ہے، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر
پنجاب بینک کے آفیسرز رضا شاہد اور اربن یونٹ کی آفیسرز امشاء بابر کے ہمراہ سمال انڈسٹریل اسٹیٹ وزیر آباد کا دورہ کیا