نیاز احمد چوہان مرحوم اپنے آپ میں ایک ادارہ اور انجمن کی مانند تھے

Spread the love

وزیرآباد(ملک طارق جاوید) نیاز احمد چوہان مرحوم اپنے آپ میں ایک ادارہ اور انجمن کی مانند تھے ان کا اخلاق ان کی عادات و اطوار میں اپنائیت اور صحافت کے ہر شعبہ و طریق میں انہیں خاص دسترس حاصل تھی ان خیالات کا اظہار سینئر صحافی و جماعت اسلامی کے راہنما صابر حسین بٹ نے ان کی تیسری برسی کے موقع پر گفتگو کرتے ہوے کیا انہوں نے کہا کہ اچھا انسان ریاضی کے صفرکی طرح ہوتا ہے جو کسی عدد کے عقبی جانب ہو تو اس عدد کا کوئی مول نہیں لیکن وہ عدد کے اگلی جانب لگ جائے یا جڑ جائے اس کی قیمت بڑھ جاتی ہے اپنے کردار کو جتنا اچھا رکھ سکتے ہو رکھنا چاہیے، کیونکہ موت انسان کو مار سکتی ہے مگر اچھے کردار والے ہمیشہ زندہ رہتے ہیں لوگوں کے دلوں میں اور اچھے الفاظ میں بھی۔ بہترین انسان اپنے عمل سے پہچانا جاتا ہے ورنہ اچھی باتیں تو دیواروں پر بھی لکھی و کندہ ہوتی ہیں برسی کی تقریب میں حافظ محمد اکرم نے شب معراج کی نسبت سے عبادات کی اہمیت و فرضیت اور ادائیگی کے طریق پر گفتگو کی تقریب میں عبد الستار چوہان،شاویز چوہان،نوشیرواں چوہان،سید ضمیر کاظمی،رانا شبیر حسین،ایوب احمد چوہان و دیگر بھی شریک تھے مرحوم نیاز احمد چوہان کی علمی و ادبی خدمات اور ان کے کردار کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور ان کی مغفرت و بلندی درجات کے لیے دعا کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں