وزیرآباد(ملک طارق جاوید) مینجنگ ڈائریکٹر پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن سائرہ عمر نے ڈائریکٹر اسٹیٹ اینڈ مینجمنٹ صبیح ذکاء اور پنجاب بینک کے آفیسرز رضا شاہد اور اربن یونٹ کی آفیسرز امشاء بابر کے ہمراہ سمال انڈسٹریل اسٹیٹ وزیر آباد کا دورہ کیا۔ ان کے ساتھ اسسٹنٹ کمشنروزیرآباد محمد رب نواز چدھڑ، ریجنل ڈائریکٹر زاہد صفدر ملک اور چیئرمین پاکستان کٹلری ایسوسی ایشن وزیر آباد محمد جمال بھٹہ بھی تھے انہوں نے اپنے ان پلاٹ مالکان سے ملاقات کی جنہوں نے سمال انڈسٹریل اسٹیٹ وزیر آباد میں وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کے سیلف فنانس ماڈل میں ابتدائی سرمایہ کاری کی ہوئی ہے تاکہ وہ رہائشی ایریا سے سمال انڈسٹریل اسٹیٹ وزیر آباد میں منتقل ہو کر جلد سے جلد سمال انٹر پرائزز میں تبدیل ہو کر ہائی ویلیو ایڈیشن سیکٹر کی حیثیت سے اپنی ایکسپورٹ کو بڑھا سکیں اور پاکستان کی کارپوریٹ مارکیٹنگ کے چین سٹورز جو امپورٹڈ کٹلری بیچتے ہیں ان کو میڈ ان پاکستان کٹلری فروخت کر سکیں اس موقع پر پلاٹ مالکان سے بات چیت کرتے ہوئے مینجنگ ڈائریکٹر پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن سائرہ عمر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق وزیر اعلیٰ آسان کاروبار بلا سود اسکیم کٹلری کلسٹر وزیر آباد کی برینڈنگ اور مارکیٹنگ کو اوپر اٹھا سکتی ہے اگر اس اسکیم کے تحت آپ کاٹج اینڈ سمال انٹر پرائزز کی حیثیت کو تبدیل کرنے کے لیے سمال انڈسٹریل اسٹیٹ وزیر آباد میں جلد سے جلد اپنی نئی فیکٹریوں کی تعمیر شروع کر دیں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن آپ کو 3 کروڑ روپے تک کے قرضہ جات بلا سود معمولی سروسز چارجز کے ساتھ 5 سال کے لیے فراہم کرے گی پنجاب بینک کے آفیسرز نے کہا کہ سمال انڈسٹریل اسٹیٹ وزیر آباد کے پلاٹ مالکان کو ہم فیکٹریوں کی تعمیر کے ساتھ ورکنگ کیپٹل بھی دے دیں گے تاکہ وہ اپنی جاری مینوفیکچرنگ سے اس کی 5سالہ ماہانہ اقساط آسانی سے دے سکیں مگر ان کے بزنس پلان کو پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن تسلیم کرتے ہوئے بلڈنگ کی تعمیر کا بجٹ علیحدہ اور ورکنگ کیپٹل کا پلان ہمیں علیحدہ پنجاب بینک کی اس اسکیم کے قواعد ضوابط کے مطابق بنا کر دے اور ساتھ سمال انڈسٹریل اسٹیٹ وزیر آباد کو کلیٹرول کے طور گارنٹی کر دے جس سے اس کاٹج اینڈ سمال انٹر پرائزز کو ایکسپورٹ اورنیٹڈ سٹی بنا کر گولڈن اکنامک ٹرائی اینگل سٹیز میں زیادہ تیزی سے ترقی کرنے والہ رول ماڈل بنایا جا سکے گا اربن یونٹ کی آفیسرز نے بھی سمال انڈسٹریل اسٹیٹ وزیر آباد کے پلاٹ مالکان سے پورا تعاون اور مدد کا وعدہ کیا۔اس موقع پر سابق چیئرمین پاکستان کٹلری ایسوسی ایشن وزیر آباد محمد خالد مغل، سینئر وائس چیئرمین حبیب اللہ چوہدری، سینئر ممبران سجاد فاروق،ظفر اقبال بھٹہ،ندیم احمد وڑائچ،عرفان احمد بٹ،راحت نذر،تیمور ارشد میر،محمد عثمان مغل نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور انہوں نے مشترکہ طور پر کہا کہ وہ پلاٹ مالکان جنہوں نے وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کے ایما پر کاٹج انڈسٹریز سے تعلق ہونے کے باوجود 2017 میں 15 لاکھ 60 ہزار روپے پورے ادا کر دیے ہوئے ہیں ان کو بھی اس وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی بلا سود اسکیم میں قرضہ جات فراہم کیے جائیں جس میں سے وہ بجلی کی مد میں لی گئی اضافی رقم جو عثمان بزدار حکومت کے دور میں زبردستی پی سی ون میں شامل کی گئی ہے وہ پہلے ادا کر کے باقی قرضہ اپنے کاروبار میں لگائیں گے تاکہ وہ بھی رہائشی ایریا سے جلد سے جلد سمال انڈسٹریل اسٹیٹ وزیر آباد منتقل ہو سکیں اس تقریب کے بعد مینجنگ ڈائریکٹر پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن سائرہ عمر نے نیو فرینڈز کٹلری فیکٹری جو سمال انڈسٹریل اسٹیٹ وزیر آباد میں تعمیر کی گئی پہلی فیکٹری ہے اس کا باقاعدہ افتتاح بھی کیا۔علاوہ ازیں ڈائریکٹر اسٹیٹ اینڈ مینجمنٹ صبیح ذکاء اور ریجنل ڈائریکٹر پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن گوجرانوالہ ملک زاہد صفدر نے تقریب شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور پلاٹ مالکان کو یقین دہانی کروائی کے وہ پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن کی حیثیت سے پلاٹ مالکان کے ساتھ پورا تعاون کریں گے۔
سید پور روڈ ، پنڈوڑا ، کالی ٹینکی،چاندنی چوک تک عوام کو گرین بس سروس کی سہولیات میسر کی جائیں ،تنویر نوشاہی
عدالتی اشتہاری کانسٹیبل کا نشے میں دھت ھو کر مزدوروں پر وحشیانہ تشدد
پیپلزپارٹی نیویارک کے صدر ظفر چٹھہ نے کہا ہے کہ حالات بتا رہے ہیں کہ آنے والا وقت پیپلزپارٹی کا ہو گا
فری ایمبولینس سروس اور دکھی انسانیت کی خدمت بہت بڑا صدقہ جاریہ ہے، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر
پنجاب بینک کے آفیسرز رضا شاہد اور اربن یونٹ کی آفیسرز امشاء بابر کے ہمراہ سمال انڈسٹریل اسٹیٹ وزیر آباد کا دورہ کیا