وزیرآباد(طارق جاوید ملک) فری ایمبولینس سروس اور دکھی انسانیت کی خدمت بہت بڑا صدقہ جاریہ ہے،رفاعی خدمات سرانجام دینے والے ادارے اللہ تعالیٰ کا بہت بڑا انعام ہے۔ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر آفیسر وزیرآباد عبید رحمت نے الحرم ویلفیئر سوسائٹی رجسٹرڈ ڈھونیکی کے زیر اہتمام فری ایمبولینس سروس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب سے صدر ماسٹر محمد عارف چیمہ،سنیئر نائب صدر محمد اقبال گوندل،نائب صدر قمر آفتاب چیمہ،جنرل سیکرٹری محمد ذیشان وڑائچ،خادم حسین سپراء،صدر اینٹی نارکوٹکس ویلفیئر سوسائٹی وزیرآبادمحمد جمیل چیمہ،جنرل سیکرٹری محمد آصف مغل،ڈاکٹر طاہر نواز خٹک،حافظ محمد مشعال،حافظ محمد بلال،ظہیر عباس چیمہ سمیت سیاسی وسماجی شخصیات نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر اہل علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی۔ سوشل ویلفیئر آفیسر عبید رحمت نے الحرم ویلفیئر سوسائٹی ڈھونیکی کو فری ایمبولینس سروس شروع کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ سوسائٹی کے عہدیداران اہل علاقہ کے افراد سے مشاورت کرکے علاقہ میں جس چیز کی ضرورت ہے اس پر کام کریں۔محمد عارف چیمہ اورمحمد ذیشان وڑائچ نے ایمبولینس سروس میں تعاون کرنے والے افراد کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ مستقبل میں اہل علاقہ کے افراد کے لئے فری ڈسپنسری کا بھی جلد قیام عمل میں لایا جائے گا اور اسکے بعد جلد ہی بیوہ خواتین کو وظائف،طالب علموں کو سکالر شپ اور نوجوان نسل کو منشیات اور بے راہ روی سے بچانے کے لئے آگاہی پراگرامز کا انعقاد کیا جائے گا،فری ایمبولینس سروس بلا تفریق 24گھنٹے اہل علاقہ کے لئے فرائض سرانجام دینے کے لئے بھرپور کردار ادا کرے گی۔علاوہ ازیں فری ایمبولینس سروس کا فیتہ کاٹ کر افتتاح کیا گیا اور دعائے خیر کی گئی۔
سید پور روڈ ، پنڈوڑا ، کالی ٹینکی،چاندنی چوک تک عوام کو گرین بس سروس کی سہولیات میسر کی جائیں ،تنویر نوشاہی
عدالتی اشتہاری کانسٹیبل کا نشے میں دھت ھو کر مزدوروں پر وحشیانہ تشدد
پیپلزپارٹی نیویارک کے صدر ظفر چٹھہ نے کہا ہے کہ حالات بتا رہے ہیں کہ آنے والا وقت پیپلزپارٹی کا ہو گا
فری ایمبولینس سروس اور دکھی انسانیت کی خدمت بہت بڑا صدقہ جاریہ ہے، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر
پنجاب بینک کے آفیسرز رضا شاہد اور اربن یونٹ کی آفیسرز امشاء بابر کے ہمراہ سمال انڈسٹریل اسٹیٹ وزیر آباد کا دورہ کیا