وزیرآباد (طارق جاوید ملک)عدالتی اشتہاری کانسٹیبل کا نشے میں دھت ھو کر مزدوروں پر وحشیانہ تشدد ۔ تھانہ کوٹ لدھا میں تعینات کانسٹیبل ملک ظہیر موضع کلیر اونچا کا رہائیشی اور تھانہ احمد نگر کے مقدمہ نمبر 27/23 کا عدالتی اشتہاری ھے۔ ملزم نے مزدوروں پر وحشیانہ تشدد کیا اور اسلحہ کے زور پر بزرگ سپروائزر کو یرغمال بنا کر ڈیرے میں محبوس کر لیا۔ 15 پر کال ھونے پر پولیس کے آنے پر فرار ھو گیا۔۔ اندراج مقدمہ کے لئے تھانہ احمد نگر میں درخواست دے دی گئی۔ سی پی او گوجرانولہ سے کانسٹیبل کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کا مطالبہ ۔ تھانہ کوٹ لدھا میں تعینات کانسٹیبل ظہیر نے نشہ میں دھت ھو کر موضع کلیر اونچا میں کام کرتے ھوئے مزدوروں کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ۔اور مزدوروں کے بزرگ سپروائزر احسان اللہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر اپنے ڈیرے پر محبوس کر لیا 15 پر کال ھونے پر پولیس آگئی جسے دیکھ کر ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ۔ملزم کے خلاف اندراج مقدمہ کے لئے تھانہ احمد نگر میں درخواست دے دی گئی ہے ۔قابل ذکر بات یہ ھے کہ ملزم تھانہ احمد نگر کے مقدمہ نمبر 27/23 میں عدالتی اشتہاری ھے جس نے اپنے گاؤں میں بھی لوگوں کی ناک میں دم کر رکھا ہے نشہ میں دھت ہو کر کر شرفاء کو تنگ کرنا اس کا وطیرہ ہے ۔ سماجی حلقوں کی جانب سے سی پی او گوجرانولہ سے اپیل کی گئی ہے کہ اس کانسٹیبل کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ۔ دوسری جانب کانسٹیبل سے رابطہ کرنے اور موقف جاننے کی کوشش کی گئی لیکن کانسٹیبل نے تفصیلی موقف دینے سے انکار کر دیا اور الزامات کو بے بنیاد قرار دیا ہے ۔
سید پور روڈ ، پنڈوڑا ، کالی ٹینکی،چاندنی چوک تک عوام کو گرین بس سروس کی سہولیات میسر کی جائیں ،تنویر نوشاہی
عدالتی اشتہاری کانسٹیبل کا نشے میں دھت ھو کر مزدوروں پر وحشیانہ تشدد
پیپلزپارٹی نیویارک کے صدر ظفر چٹھہ نے کہا ہے کہ حالات بتا رہے ہیں کہ آنے والا وقت پیپلزپارٹی کا ہو گا
فری ایمبولینس سروس اور دکھی انسانیت کی خدمت بہت بڑا صدقہ جاریہ ہے، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر
پنجاب بینک کے آفیسرز رضا شاہد اور اربن یونٹ کی آفیسرز امشاء بابر کے ہمراہ سمال انڈسٹریل اسٹیٹ وزیر آباد کا دورہ کیا