لندن عارف چودھری
جس میں پینائن کئیر نیشنل ہیلتھ سروس فاؤنڈیشن ٹرسٹ ورک فورس کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر نیکولا لٹر ، پینائن کئیر نیشنل ہیلتھ سروس فاؤنڈیشن ٹرسٹ کے چیف ایگزیکٹو اینتھونی ہیسل ،پینائن کئیر نیشنل ہیلتھ سروس فاؤنڈیشن ٹرسٹ کی سروس مینجر لین برٹن،اولڈہم ٹاکنگ تھراپی کی نمائندہ رشما پامر،یونیورسٹی آف مانچسٹر کی نمائندہ صوفینہ چوہدری ،چائے گروپ پروجیکٹ میں رضاکارانہ خدمات انجام دینے والی زیب ،کرن اقبال ،سابق کونسلر اولڈہم یاسمین کومل طور و کمیونٹی کی دیگر سرکردہ خواتین کی بھرپور شرکت ۔پینائن کئیر نیشنل ہیلتھ سروس فاؤنڈیشن ٹرسٹ کے چیف ایگزیکٹو اینتھونی ہیسل نے کہا کہ ہم کمیونٹی میں دماغی امراض سے جڑی بیماریوں سے نبٹنے کے لیے چائے کے ساتھ ملکر کام کر رہے ہیں انکی شاندار کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے آئے ہیں ہم مشترکہ کوشش سے دماغی امراض بارے کمیونٹی کو آگاہی دینے کے لیے ایسے سیمینار کا انعقاد کرتے ہیں ۔نیکولا کا کہنا تھا کہ چائے گروپ کی معاونت سے ہم ساؤتھ ایشین کمیونٹی کے درمیان دماغی امراض بارے رکاوٹوں کا دور کرنے کی کوشش کرتے ہیں تاکہ دماغی امراض سے مؤثر انداز سے نبٹا جائے ۔یونیورسٹی آف مانچسٹر کی نمائندہ صوفینہ چوہدری نے کہا کہ چائے گروپ پاکستانی و بنگلہ دیشی کمیونٹی کی خواتین کے اندر دماغی امراض و دیگر مسائل سے نبٹنے کے لیے شاندار کام کر رہا ہے اور خواتین کو معاشرے میں آگے بڑھنے کی حوصلہ افزائی بھی کرتے ہیں ۔ سروس مینجر لین برٹن نے کہا کہ ہم نے چائے گروپ کی معاونت سے کمیونٹی کو دماغی امراض سے نبٹنے بارے آگاہی دی اب یہ اس کام کے ماہر ہیں کہ کمیونٹی کو اس بارے آگاہی دے سکیں۔سابق کونسلر یاسمین طور نے کہا کہ برطانیہ میں دن بدن خواب موسم اور معاشی و دیگر حالات کی وجہ سے زہنی امراض میں اضافہ ہو رہا ہے اس طرح کے سیمینار سے دماغی امراض بارے جاننے کی آگاہی ہوتی ہے ۔ٹاکنگ تھراپی کی رشما پامر نے کہا کہ سیمینار قابل ستائش اور معلوماتی تھا اس سے کمیونٹی کو فائدہ ہو گا۔۔ چائے گروپ میں رضاکارانہ خدمات انجام دینے والی زیب اور کرن اقبال نے کہا کہ ایشیائی خواتین جب ذہنی دباؤ کا شکار ہوتی ہیں تو وہ اس بارے کسی سے بات چیت نہیں کرتی ہم نے انکے لیے ایک ایسا پلیٹ فارم فراہم کیا ہے جہاں وہ آکر اس بارے بتا سکتی ہیں ہم انکی ذہنی صحت بہتر بنانے بارے انکی عملی مدد کرتی ہیں ہم گروپ کے لیے رضاکارانہ خدمات انجام دیتی ہیں۔ چائے گروپ کی بانی و ڈائریکٹر نجمہ خالد نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ساٹھ خواتین کو اس قابل بنایا ہے کہ اب وہ خواتین کو دماغی صحت بارے آگاہی دیتی ہیں تاکہ کمیونٹی کی دماغی صحت بہتر ہو
چائے گروپ پروجیکٹ کی بانی و ڈائریکٹر نجمہ خالد اور انکی ٹیم ایشیائی خواتین کی ذہنی صحت کو بہتر بنانے کے لیے پیشہ ور افراد کی خدمات سے آنے والی نسل کا مستقبل سنوارنے میں پیش پیش ہیں
آج کا اخبار
فخرجہلم جناب چویدری فرخ الطاف صاحب ایم این اے این اے 61 کی اپنے پیارے بھائی چویدری یونس گوندل صاحب کے گھر دعوت کے موقع پر اپنی پوری ٹیم کے ساتھ
پاکستان مسلم لیگ ن سٹی جہلم کی تنظیمی میٹنگ کا انعقاد خصوصی طور پر ڈیرہ سابق چیئرمین بلدیہ مرزا راشد ندیم جرال پر ہوا
خیبر پاس اکنامک کوریڈور ایک اہم منصوبہ ہے۔ عبدالکریم تورڈھیر
چیئرمین الفضل سوسائٹی کیپٹن (ر) ڈاکٹر محمد رفیق فضل نے کہا ہے کہ سیاست اگر محاذ آرائی کا شکار رہی تو ملکی مسائل مزید بڑھیں گے