پرائمری سکول میں بینظیر انکم سپورٹ کی رقم تقسیم کرنے پر بچوں کو تعلیم حاصل کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا

Spread the love

وزیرآباد (نامہ نگار) پرائمری سکول میں بینظیر انکم سپورٹ کی رقم تقسیم کرنے پر بچوں کو تعلیم حاصل کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا . انتظامیہ کے فیصلے نے سینکڑوں بچوں کی تعلیم کو داو پر لگا دیا ۔انتظامیہ نے سینکڑوں خواتین کو رقم دینے کیلئے پرائمری سکول میں کاونٹر لگوائے تو شدید رش کے باعث بچوں کی تعلیم متاثر ہونے لگی۔بینظیر انکم سپورٹ کی رقم کی ترسیل کے لئے جگہ تبدیل کرنے کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق انتظامیہ نے خواتین کو بینظیر انکم سپورٹ کی رقم کی ترسیل کیلئے جی ٹی روڈ پر واقع پرائمری سکول میں کاونٹر بنوا دیا ۔سرکاری سکول میں جگہ کم ہونے اور بچوں کی تعداد زیادہ ہونے کے باعث آگے ہی مشکلات کا سامنا ہے۔ جبکہ دوسری طرف انتظامیہ نے بینظیر انکم سپورٹ رقم دینے کیلئے سکول کا سینٹر بنا کر بچوں کی مشکلات میں اور اضافہ کر دیا گیا ہے۔ سارا سارا دن سینکڑوں خواتین سکول کے اندر اور باہر رقم لینے کیلئے کھڑی رہتی ہیں۔اور اس دوران سکول کا واش روم بھی سارا دن عورتیں استعمال کرتی رہتی ہیں۔ سکول میں اتنی زیادہ تعداد میں مردوخواتین کی موجودگی سے بچوں کیلئے تعلیم حاصل کرنا انتہائی مشکل ہو گیا ہے۔بچوں کے والدین بچوں کی تعلیم کیلئے پریشان دیکھائی دے رہے ہیں ۔زرائع کے مطابق کچھ بچوں کے والدین نے موجودہ صورتحال اور ماحول سے پریشانی کے باعث اپنے بچوں کو سکول سے اٹھا لیا ہے۔اور پرائیویٹ سکولز میں داخلہ لے کر دینے پر مجبور ہو گئے ہیں۔انتظامیہ کے اس ناقص فیصلے سے سینکڑوں طلباء بچوں کی تعلیم داو پر لگ گئی ہے۔جو قابل تشویش دیکھائی دے رہی ہے۔ وزیرآباد کے شہری حلقوں اور سیاسی سماجی تنظیموں نے کمشنر ۔ ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ سے مطالبہ کیا ہے کہ یہاں سے بینظیر انکم سپورٹ سینٹر فی الفور کہیں اور محفوظ جگہ پر منتقل کیا جائے تاکہ بچوں کی تعلیم میں خلل نہ پڑ سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں