وزیرآباد(نامی نگار) وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز صاحبہ کی ہدایت پر رمضان پیکج کے لیئے مستحق خاندانوں کی رجسٹریشن کا عمل 10 فروری تک بلا تعطل جاری رہے گا ،یونین کونسل احمدنگرچٹھہ سے منسلک حلقہ بھر کے مستحق خاندان کے خواتین وافراد دفتری اوقات میں اندراج کرا سکتے ہیں سیکرٹری یونین کونسل عدنان افضل کا میڈیا سے اظہار خیال ،تفصیلات کے مطابق سیکرٹری یونین کونسل عدنان افضل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب بھر میں وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز صاحبہ کی ہدایت پر رمضان ریلیف پیکج کے سلسلہ میں مستحق خاندانوں کی رجسٹریشن کا عمل ہر یونین کونسل میں جاری ہے اسی بنا پر احمد نگر چٹھہ یونین کونسل سے منسلک پٹھانکے،۔پیر کوٹ،چبہ چیمہ،موہلنکے سمیت دیگر دیہات کے مستحق خاندانوں کی رجسٹریشن کا عمل شروع ہے جو کہ 10 فروری تک جاری رہے گا ۔انہوں نے کہا کہ رمضان پیکج کے لیئے مستحق خاندان کے خواتین وافراد دفتری اوقات میں اپنے شناختی کارڈ کے ذریعے دفتری اوقات میں آ کر اپنا اندراج کرائیں،انہوں نے کہا کہ 950 مستحق خاندانوں کے نام کا اندراج کیا گیا ہے جو کہ ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ وزیر آباد مظفر عابد بھٹی کی زیرنگرانی مکمل کیئے گئے ہیں ۔
آج کا اخبار
فخرجہلم جناب چویدری فرخ الطاف صاحب ایم این اے این اے 61 کی اپنے پیارے بھائی چویدری یونس گوندل صاحب کے گھر دعوت کے موقع پر اپنی پوری ٹیم کے ساتھ
پاکستان مسلم لیگ ن سٹی جہلم کی تنظیمی میٹنگ کا انعقاد خصوصی طور پر ڈیرہ سابق چیئرمین بلدیہ مرزا راشد ندیم جرال پر ہوا
خیبر پاس اکنامک کوریڈور ایک اہم منصوبہ ہے۔ عبدالکریم تورڈھیر
چیئرمین الفضل سوسائٹی کیپٹن (ر) ڈاکٹر محمد رفیق فضل نے کہا ہے کہ سیاست اگر محاذ آرائی کا شکار رہی تو ملکی مسائل مزید بڑھیں گے