چیئرمین الفضل سوسائٹی کیپٹن (ر) ڈاکٹر محمد رفیق فضل نے کہا ہے کہ سیاست اگر محاذ آرائی کا شکار رہی تو ملکی مسائل مزید بڑھیں گے

Spread the love

وزیرآباد(نا مہ نگار) چیئرمین الفضل سوسائٹی کیپٹن (ر) ڈاکٹر محمد رفیق فضل نے کہا ہے کہ سیاست اگر محاذ آرائی کا شکار رہی تو ملکی مسائل مزید بڑھیں گے اور عوام کا سیاستدانوں پر رہا سہا اعتماد بھی ختم ہو جائیگا، پاکستان نہایت نازک دور سے گزر رہا ہے ملک میں جاری سیاسی عدم استحکام ملک و قوم کے حق میں نہیں سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھ کر درپیش مسائل اور بحرانوں سے نجات کیلئے کردار ادا کرنا ہو گا،جو سیاسی قائدین ملک و قوم کے مفادات کی تکمیل کیلئے کردار ادا کرینگے باشعور پاکستانی قوم انہیں کبھی بھولے گی اور اپنے محسنوں کا بھرپور ساتھ دیگی،ترقی و خوشحالی کے ایجنڈے کی تکمیل یقینی بنانا ہو گی، دور حاضر میں جدید ٹیکنالوجی کے بے جا استعمال نے نوجوان نسل کو گھروں کے اندر تک محدود کردیا ہے ان کی ذہنی صلاحیتوں کی افزائش کیلئے مثبت تفریحی و ثقافتی سرگرمیوں کا انعقاد بہت ضروری ہے تاکہ نوجوان اپنی پوشیدہ صلاحیتوں سے استفادہ کرسکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں