پاکستان مسلم لیگ ن سٹی جہلم کی تنظیمی میٹنگ کا انعقاد خصوصی طور پر ڈیرہ سابق چیئرمین بلدیہ مرزا راشد ندیم جرال پر ہوا

Spread the love


جہلم (بلال رضا) پاکستان مسلم لیگ ن سٹی جہلم کی تنظیمی میٹنگ کا انعقاد خصوصی طور پر ڈیرہ سابق چیئرمین بلدیہ مرزا راشد ندیم جرال پر ہوا جس کی صدارت صدر پاکستان مسلم لیگ ن سٹی جہلم شیخ شکیل نے کی ۔ضلعی تنظیم سے صدر پاکستان مسلم لیگ ن ضلع جہلم حافظ اعجاز جنجوعہ کی خصوصی ہدایت پر ایڈیشنل سیکرٹری ضلع جہلم خان ظہیر ، جائنٹ سیکرٹری ضلع جہلم چودھری تاثیر اور انفارمیشن سیکرٹری ضلع جہلم چودھری سعید ارشد نے خصوصی شرکت کی ۔سٹی جہلم کی اس اہم میٹنگ میں تنظیمی عہدہ داران جن میں سینیئر نائب صدر سٹی جہلم میجر ریٹائرڈ محمد اصف ، سینیئر نائب صدر چوہدری ناصر عنایت ، نائب صدر شیخ نور عالم ، نائب صدر شیخ محمد اکرام ، نائب صدر ناصر بھٹی ، نائب صدر وحید اکرم میر ، جوائنٹ سیکٹری منیر احمد تارڑ ، جوائنٹ سیکرٹری میر مظہر الہی ، جوائنٹ سیکرٹری چوہدری عبدالمالک ، انفارمیشن سیکرٹری خالد اشرف ہزارہ ، جنرل سیکرٹری عبدالرشید بٹ ، جوائنٹ سیکرٹری چودھری یوسف اقبال ، جوائن سیکرٹری محمد لقمان ، جوائنٹ سیکٹر جمیل میر ، نائب صدر شیخ عمران ، نائب صدر مرزا زاہد افضل و کارکنان یوتھ ونگ کے نمائندوں اور کونسلر حضرات نے خصوصی شرکت کی ۔میٹنگ میں تنظیمی امور کے علاوہ سٹی جہلم کے عوامی مسائل زیر بحث ائے ۔ میٹنگ کا اغاز تلاوت قران پاک سے کیا گیا جس کے فرائض خان ظہیر ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ن ضلع جہلم نے ادا کیے ۔نعت رسول مقبول کاشف صاحب نے پڑھی ۔افتتاحی خطاب شیخ شکیل صدر مسلم لیگ ن سٹی جہلم نے کیا اور میٹنگ کے اغراض و مقاصد شرکا کے سامنے رکھے مزید ان کا کہنا تھا کہ مرزا راشد صاحب کے مشکور و ممنون ہیں کہ انہوں نے اج ہماری میزبانی کی ۔انتظامیہ کی جانب سے ہمیں مسلسل اگنور کیا جا رہا ہے اگر ہم اکٹھے ہو جائیں تو کوئی ہمیں نظر انداز نہیں کر سکتا اج کی میٹنگ کا مقصد شہری مسائل کے بارے میں بھی بات چیت کرنا ہے اس کے بعد فورم اوپن کر دیا گیا تاکہ ہر کوئی اپنے تحفظات یا اظہار خیال کر سکیں ۔ سلیمان پارس سے راجہ اسلم صاحب نے اٹھ کر بیان کیا کہ ستھرا پنجاب کے حوالے سے پارس کے گرد و نواح اور رکشہ سٹینڈ کے پاس کوئی صفائی ستھرائی کا اغاز نہیں کیا گیا انتظامیہ کو درخواست بھی دی گئی مگر اس پہ کوئی عمل درامد نہیں ہوا ۔چوہدری مالک کونسلر وارڈ نمبر 1 نے کہا کہ ستھرا پنجاب کا ابھی تک کوئی بندہ میری وارڈ نمبر ایک میں نہیں ایا سیوریج کے مسائل جوں کے توں ہیں ۔تنظیم کے اجلاس کا منعقد ہونا خوش ائند ہے ہمارے ایم این اے تعاون نہیں کرتے اس بارے میں تنظیم نوٹس لے
ملک محمود نے بات کرتے ہوئے کہا کالا گجرا میں صفائی کا عمل تاحال شروع نہیں ہوا وہاں ڈسٹ بین کی تنصیب کا عمل ابھی باقی ہے
مرزا زاہد افضل کا کہنا تھا جماعت میں ورکروں کا استحصال کیا جا رہا ہے جو ناقابل قبول ہے چیف منسٹر پروگرام کو سراختے ہیں ۔شمالی محلہ سے یوتھ ممبر تیمور سلطان کا کہنا تھا یوتھ میں سوشل میڈیا کی مستحکم ٹیم بنانا بہت ضروری ہے ۔راجہ شیراز کیانی ایڈوکیٹ نے کہا کہ بدلتے حالات کے مطابق ہمیں اپنے اپ کو مضبوط کرنا بہت ضروری ہے ۔راجہ فیاض صاحب نے اسٹیڈیم کا مسئلہ اٹھایا ۔ان کا کہنا تھا کہ سٹیڈیم کا مسئلہ نہایت اہم ہے اس پر فوری توجہ دی جائے یوتھ میں یہ بات پھیل رہی ہے کہ سٹیڈیم کو ہم سے چھینا جا رہا ہے اگر تنظیم نے ہمارا ساتھ نہ دیا تو ہم احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے
رشید بٹ جنرل سیکرٹری سٹی جہلم نے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ ہم تمام ایم این ایز ایم پی ایز ہمارے ارد گرد ہیں مگر بدقسمتی یہ ہے کہ یہ اپس میں متحد نظر نہیں اتے ہم صدر ضلع جہلم حافظ اعجاز جنجوعہ صاحب سے گزارش کرتے ہیں کہ سب کو اکٹھا کریں تجاوزات کے خلاف اپریشن میں اعتماد میں نہیں لیا گیا پروگرام بہت اچھا ہے اس کو ہم سراہتے ہیں
مرزا راشد سابق چیئرمین بلدیہ کا کہنا تھا کہ جب میں چیئرمین بلدیا تھا تو اسٹیڈیم کے حوالے سے ہاؤس میں قرارداد منظور کی تھی سٹیڈیم کے درخت ناجائز طور پر کاٹ دیے گئے جس پر ایکشن کا مطالبہ کرتے ہیں میں رشید بٹ صاحب کی بات سے اتفاق کرتا ہوں کہ ہمیں سب کو اکٹھا کرنا چاہیے
ناصر عنایت صاحب نے اپنی بات کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا کے حوالے سے ہماری کمزوری کو دور کرنا ضروری ہے کالا گجراں میں سٹیڈیم کی منظوری پر بلال اظہر کیانی صاحب کے مشکور ہیں میری رائے ہے کہ تمام مسائل تنظیم بلال اظہرکیانی کے ساتھ میٹنگ کر کے ان کے سامنے رکھے اس موقع پر اکاش مسیح نے اقلیتی برادری کی نمائندگی کرتے ہوئے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا
میجر اصف صاحب نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ ایک اواز پر تمام کارکن اور عہدے دار یہاں موجود ہیں ہماری قیادت اپس میں نہ اتفاقی کی وجہ سے ن لیگ کو ضلع میں کمزوری کا سامنا ہے میں بارہا اپنے قائدین سے یہ گزارش کر چکا ہوں کہ عوام سے اپنے فاصلوں کو کم کرے ایک کمیٹی بنائیں جو تمام مطالبات ایم این ایز تک پہنچائیں جس طرح ہماری چیف منسٹر کام کر رہی ہے وہ قابل رشک ہے
خالد اشرف ہزارہ صاحب کا کہنا تھا کہ ہر وارڈ میں یکساں کام ہونا ضروری ہے تمام کونسلرز کے ساتھ رابطہ بحال رکھا جائے اور ان کی معاونت حاصل کی جائے
اخر میں شیخ شکیل صاحب کا کہنا تھا کہ جماعت تب پھلتی پھولتی ہے جب ذاتی پسند ناپسند کو ایک طرف رکھ کر خلوص دل کے ساتھ جماعت کے لیے محنت کی جائے ہم نے کسی شخصیت کو نہیں دیکھنا بلکہ پاکستان مسلم لیگ ن کو دیکھنا ہے
تقریب کے اخر میں میجر اصف صاحب نے پاکستان کی سربلندی اور خوشحالی اور قائدین کے درازی عمر کے لیے خصوصی دعا کروائی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں