سابقہ وزیرِ زراعت و مال اور سینئر وزیر پنجاب کی سالانہ برسی کے موقع پر قبر پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں

Spread the love

ساہیوال چوہدری آصف ندیم آرائیں ڈویزنل بیورو چیف: ہڑپہ جناب خان محمد ارشد خان لودھی صاحب مرحوم سابقہ وزیرِ زراعت و مال اور سینئر وزیر پنجاب کی سالانہ برسی کے موقع پر فرزندِ سومرا و صدر سومرا برادری اور صدر احساس یوتھ ونگ ہڑپہ نوجوان ہردل عزیز شخصیت جناب محمد ایوب سومرا صاحب کی قیادت میں، فخرِ سومرا برادری جناب ممتاز حسین سومرا صاحب رینج افیسر محکمہ جنگلات ، جناب محمد ریاض سومرا صاحب پنجاب پولیس ،نوجوان شخصیت جناب محمّد نعیم بھٹی صاحب ایڈوکیٹ ہائی کورٹ ، لودھی خاندان کے دیرینہ قابلِ اعتماد مخلص جانثار ورکر خان محمد ارشد خان لودھی مرحوم کے ڈرائیور جناب محمد یعقوب سومرا صاحب ،چودھری خالد حسین جٹ چیئرمین 9AL/ 190 اور چودھری سردار مسیح سرویا نمبردار 190/9AL نے خان محمد ارشد خان لودھی مرحوم کی قبر پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی اور فاتحہ خوانی کی اور مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی ـ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں