ایم سی ڈبلیو اے کے زیر اہتمام “قرآن فہمی کلاس”اور موٹاپے اور شوگر کے حوالے سے آگہی پروگرام کا انعقاد

Spread the love


جہلم(اختر شاہ عارف)ایم سی ڈبلیو اے رجسٹرڈ کے زیرِ اہتمام مورخہ 29-جنوری2025ء بروز بدھ وار گلشن حقیق ہال المرکزجہلم میں “قرآن فہمی کلاس”اور اس کے فوراً بعد موٹاپے اور شوگر کے حوالے سے ایک آگہی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔جس میں خواتین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس پروگرام میں جہلم کے مشہور ڈاکٹرز،ڈاکٹر شاہد تنویر سابق ای ڈی او ہیلتھ جہلم اور ڈاکٹر شہزانہ امتیاز نے خواتین سے خطاب کرتے ہوئے ان دونوں بیماریوں کے اسباب اور وجوہات پر تفصیل سے بتاتے ہوئے کہا۔کہ بظاہر ان بیماریوں کو لوگ اتنی سنجیدگی سے نہیں لیتے۔لیکن رفتہ رفتہ یہ بیماریاں اتنی پیچیدہ اور نازک صورت اختیار کر لیتی ہیں۔کہ یہ مہلک اور جان لیوا بھی ثابت ہو سکتی ہیں۔انیوں نے ان بیماریوں کے بچاؤ کے لیئے بہت ساری حفاظتی تدابیر بھی بتائیں۔
اس موقع پر وہاں موجود بی آئی ایم مشین پر وہاں پر موجود خواتین کے ٹیسٹ کے ساتھ ساتھ شوگر ٹیسٹ بھی کیئے گئے۔
اس شاندار پروگرام کے اختتام پر تمام خواتین نے ایم سی ڈبلیو اے رجسٹرڈ کے زیرِ اہتمام ہونے پروگرام کو بےحد سراہا اور کہا کہ انہیں امید ہے ۔کہ آئیندہ بھی ایسے معلوماتی اور مفید پروگراموں کا انعقاد ہوتا رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں