
ساہیوال چوہدری آصف ندیم: چیچہ وطنی ٹیکسی ڈرائیور ایس ایچ او کا عزیز بن کر ٹاوٹ نے چھ لاکھ 23570 روپے فراڈ سے ہتھیا لیےڈی پی او ساہیوال کو درخواست دینے کے بعد ٹاوٹ نے سگین نتائج کی دھمکیاں دینا شروع کر دی _ تفصیلات کے مطابق محمد یقعوب نامی شخص جوکہ 23 چودہ ایل کا رہائشی ہے اور کرایے پر ٹیکسی چلاتا ہے جوکہ ظفر اقبال ، نوشیر اور محمد عباس کو حسب معمول سواریوں کو میاں چنوں ریلوے اسٹیشن چھوڑنے جا رہا تھا کہ راستے میں پولیس تھانہ کسوال نے اقبال نگر راجباہ پل پر ناکہ لگایا ہوا تھا پولیس نے گاڑی روکی اور ڈرائیو سمیت ظفر اقبال ، نوشیر ، عباس کو پکڑ کر بغیر وجہ تھانہ کسوال لے کر چلے گئے ، وہاں پر نثار نامی ٹاوٹ جو کہ اپنے آپ کو ایس ایچ او قریبی عزیز بتاتا تھا نے کہا کہ ایس ایچ او نے آپ کو پولیس مقابلے میں مار دینا ہے اگر زندگی چاہتے ہو تو دس لاکھ کا بندوبست کرو آپ کے پاس دو دن کا ٹائم ہے اس دوران وہ پولیس کے ذریعے تشدد بھی کرواتے رہے دو دن بعد نثار ٹاوٹ نے اپنے اثرروسوخ پر تھانے سے گاڑی لے کر چلا گیا اور یعقوب کو کہا کہ آپ کی گاڑی میرے پاس ہے اس کو فروخت کرکے میں ایس ایچ او دے رہا ہوں اور باقی کی رقم آپ کو مل جائے گی جبکہ دوسری طرف ان سب باتوں سے بے خبر ایس ایچ او نے پندرہ لیٹر شراب کا مقدمہ درج کر کے یعقوب ، ظفر وغیرہ کو جیل بجھوا دیا ، چار دن بعد یعقوب وغیرہ جیل سے ضمانت پر رہا ہوئے تو یعقوب نے نثار سے گاڑی کی واپسی کا مطالبہ کیا تو نثار ٹاوٹ نے کہا کہ میں نے چھ لاکھ ایس ایچ او دیا ہے اور 23570 روپے میرا خرچہ آیا ہے جوکہ تھانے میں آپ لوگوں پر خرچہ کیا ہے اور آپ کی گاڑی ساڑھے آٹھ میں فروخت ہوئی ہے باقی پیسے آپ میرے منشی سے حاصل کر لے جس پر یعقوب نے کہا اگر آپ نے چھ لاکھ ایس ایچ او کو دیے ہوتے تو وہ ہمیں شراب کے جھوٹے مقدمے میں جیل نا بھجتا لہذا آپ میری گاڑی واپس دے جس پر نثار ٹاوٹ نے کہا کہ شکر کرے آپ کو شراب کے کیس میں اندر کیا ہے اور آپ بچ گئے ہے ورنہ آپ کو پولیس مقابلے اور 302 کے مقدمے میں پار کروا دیتا اب آپ خبر دار میرے پاس آئے تو اس دفعہ تو بچ گئے ہے پھر نہیں بچ سکے گے دفع ہو جاو جس پر یعقوب نے ڈی پی او ساہیوال کو درخواست دی ہے کہ ہمارے ساتھ نثار ٹاوٹ نے ایس ایچ او کے نام پر پیسے لے کر میری گاڑی فروخت کر کے میرے ساتھ زیادتی کی ہے مجھے انصاف دلایا جائے ڈی پی او نے اس معاملے کی انکوائری ڈی ایس پی انوسٹی گیشن ناصر ضیاء گھمن کے حوالے کر دی ہے ڈی پی او ساہیوال امیر تیمور خان ڈی ایس پی چیچہ وطنی ساجد محمود گوندل صاحب یہ تو اس بندے کے ساتھ بہت ظلم ہوا ہے یہ کیسے ہو سکتا ہے اتنی بڑی رقم اکیلا ٹاؤٹ کھا گیا ہے اس کی شفاف انکوائری کرائی جائے