پیرامیڈکس صحت کے شعبہ میں ریڑھ کی ہڈی حیثیت رکھتے ہیں ۔ ڈاکٹر عبدالولی خان

Spread the love


پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن پولی کلینک ہسپتال اسلام آباد کی جانب سے آڈیٹوریم پولی کلینک ہسپتال میں پیرامیڈکس ڈے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں فیڈرل پیرامیڈکس کے صدر محمد ارشد خان ۔ ڈپٹی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر عبدالولی خان۔ اسسٹنٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹرز ڈاکٹر فرخ ۔ ڈاکٹر امتیاز اور ڈاکٹر نیاز کے علاؤہ ادریس خان ۔ محمد ارشد ۔ سید ساجد بخاری کامران یونس احمد رانا ۔ عارف خٹک اور ماجد عزیز سمیت ہسپتال کے پیرامیڈکس نے کثیر تعداد میں شرکت کی شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عبدلولی خان ڈپٹی ایگزیکٹو ڈائریکٹر پولی کلینک نے پیرا میڈیکل اسٹاف کی اہمیت اور پیرامیڈکس کو صحت کے شعبے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت قراد دیا اور پیرا میڈیکس کی تعلیمی قابلیت میں اضافہ ہونے پر گریڈز کی اپگریڈیشن کو ناگزیر قرار دیا ۔ محمد ارشد خان نے پیرا میڈیکس ڈے پر پیرامیڈکس کو پہلے سے بھی بڑھ کر مریضوں کی خدمت کرکے پیرامیڈکس کا نام روشن کریں ارشد خان نے پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن پولی کلینک کی جانب سے بہترین اور منظم پروگرام کے انعقاد پر تما اراکین کابینہ کو مبارکباد پیش کی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں