(چوہدری آصف ندیم آرائیں ڈویژنل بیورو چیف ساہیوال)
ریویو بورڈ چئیرمین آر پی او ساہیوال محبوب رشید کی زیر نگرانی تمام مراحل کو شفافیت کے ساتھ مکمل کیا گیا جس میں ریویو بورڈ کے ممبران ایس پی لیگل/آر آئی بی ساہیوال عبدالوحید، ریجنل آفیسر سی ٹی ڈی ساہیوال رضوان یوسف ،اے ڈی آئی جی ساہیوال محمد احمد رضا بھی موجود
جن امیدواران نے اعتراضات کی صورت میں ریویو کیلیۓ درخواستیں دی تھیں انکی دوبارہ پیمائش کیلیۓ ریویو بورڈ ترتیب دیا گیا تاکہ تمام امیدواران کو شفافیت کے عمل کی یقین دہانی ہو سکے
ایسے تمام امیدواروں جو ریویو بورڈ کے لیے ساہیوال ڈسٹرک پولیس لائنز آئے تھے سب کی دوبارہ سے جسمانی پیمائش کی گئی اور جو لوگ کامیاب ہوئے ہیں ان کے اگلے مرحلے کے لیے پاس کر دیا گیا ہے
ریویو بورڈ میں میرٹ اور شفافیت کے معیار کو برقرار رکھا گیا ہے کوئی سفارش نہیں ۔ہر مرحلے کی ویڈیو ریکارڈ گئی ہے سی سی ٹی کیمرہ جات بھی نصب کیے گئے تھے۔
