اللہ تبارک و تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرمائے۔فوکل پرسن وزارت اوورسیز برائے اٹلی
پشاور(نمائندہ خصوصی)وزارت اوورسیز کے فوکل پرسن برائے اٹلی اکرام الدین نے کہا کہ وزیراعلی خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے صنعت و حرفت اور فنی تعلیم عبد الکریم تورڈھیر کی ہمشیرہ کے انتقال پر اظہار افسوس و اظہار تعزیت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ اللہ تبارک و تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے انہوں نے مزید کہا کہ دکھ اور غم کی اس گھڑی میں ہم معاون خصوصی برائے صنعت و حرفت اور فنی تعلیم عبد الکریم تورڈھیر کے ساتھ ہے اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرمائے۔امین