وزیرآباد(طارق جاوید ملک) مخدومہ کائنات سیدہ فاطمتہ الزہرا سلام اللہ علیہا جنتی عورتوں کی سردار ہیں اہل بیعت اطہار کی محبت فرض ہے آپؓ کی سیرت کائنات کی عورتوں کے لئے مشعل راہ ہے، آقا کریم ؐنے فرمایا فاطمہ ؓ میرے جگر کا ٹکڑا ہے اہل بیعت کی محبت عین ایمان ہے۔ان خیالات کا اظہار محمد نعیم بٹ صدرڈی پی سی وزیرآباد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا ام المومنین سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا فرماتی ہیں کہ سیدہ فاطمتہ الزہرا سلام اللہ علیہا صورت و سیرت میں سب سے زیادہ حضور ؐسے مشابہت رکھتی تھیں آپ ؓکا یوم وصال 3 رمضان المبارک ہے اللہ تعالیٰ آپ کے درجات بلند فرمائے اور سیدہ فاطمتہ الزہرا سلام اللہ علیہا کے صدقے آپؐکی امت کی بخشش فرمائے۔
