ایم سی ڈبلیو اے رجسٹرڈ المرکزجہلم کا ماہانہ اجلاس

Spread the love


جہلم(اختر شاہ عارف) میٹرینٹی اینڈ چائیلڈ ویلفیئر ایسوسی ایشن(ایم سی ڈبلیو اے) رجسٹرڈ المرکزجہلم کا ماہانہ اجلاس آج مورخہ 06-مارچ2025ءکو گلشن حقیق ہال المرکزجہلم میں منعقد ہوا۔جس کی صدارت ڈاکٹر شہزانہ امتیاز نے کی۔دیگر شرکاء میں ڈاکٹر شہناز شاہد چیف کنسلٹنٹ ایم سی ڈبلیو اے،سیدہ شاہدہ شاہ،کرنل(ر)محمد عبید مرزا،ڈاکٹر شاہد تنویر سابق ای ڈی او ہیلتھ جہلم،ڈاکٹر محمد اسد مرزا،سیدہ تہمینہ عروج،روبینہ تبسّم سابق پرنسپل گورنمنٹ مدرستہ للبنات جہلم،نور فاطمہ،فلک ناز سیٹھی،مسرت سلطان،تہمینہ گل چوہدری اور سید اختر علی شاہ کے علاوہ دیگر عہدیداران و ممبران کی ایک بڑی تعداد شامل تھی۔اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔جس کے بعد ہدیہ نعت رسولِ مقبول صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم پیش کیا گیا۔اس کے بعد تمام حاضرین نے مل کر قومی ترانہ پڑھا۔قومی ترانے کے بعد تمام مرحومین بالخصوص ادارے کے مرحومین کی ارواح کے ایصالِ ثواب کے لیئے فاتحہ خوانی اور بیماروں کی صحت یابی کیلئے اجتماعی طور پر دعا مانگی گئی۔جنرل سیکرٹری سیدہ شاہدہ شاہ نے گزشتہ ماہ کے اجلاس کی کارروائی پڑھ کر سنائی۔فنانس سیکرٹری کرنل(ر) محمد عبید مرزا نے فنانس رپورٹ پیش کی۔ایم سی ایچ سنٹر انچارج تہمینہ گل چوہدری نے سنٹر کے رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا۔کہ گزشتہ ماہ 77-مریض خواتین اور بچے اس سنٹر سے مستفید ہوئے۔جن میں 06-الٹرا ساؤنڈ کیس بھی شامل تھے۔گزشتہ ماہ فروری2025ء میں ہونے والے پروگرام کے حوالے سے بتایا گیا۔کہ کچھہ وجوہات کی بناء پر اس پروگرام کا انعقاد ممکن نہ ہو سکا۔لہذا اس پروگرام کا انعقاد ماہ رواں میں منعقد کرنے کی بھرپور کوشش کی جائے گی۔
جنرل سیکرٹری سیدہ شاہدہ شاہ نے ایم سی ڈبلیو اے کے زیر اہتمام ہونے والی “قرآن فہمی کلاس” کے حوالے سے بتایا کہ یہ پروگرام انتہائی کامیابی سے جاری ہے۔اور دن بہ دن اس کلاس سے مستفید ہونے والی خواتین کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔
اس اجلاس میں یہ بھی طے پایا گیا۔ کہ اس بار 13-مارچ 2025ءکو المرکز کونسل،سی ڈی سی،ایم سی ڈبلیو اے اور ڈیف ویلفیئر سوسائٹی کی طرف سے ایک مشترکہ افطار ڈنر دیا جائے گا۔جس میں اس ادارے کے مخیر حضرات کو بھی مدعو کیا جائے گا۔اس کے بعد ممبر شپ فیس،فنڈ ریزنگ اور نئی ممبر شپ کے حوالے سے ایک ٹھوس لائحہ عمل طے پایا گیا۔
اس کے بعد یہ اجلاس اختتام پذیر ہو گیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں