وزیرآباد(ملک طارق جاوید) وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف ملکی معیشت کو ڈیفالٹ سے نکال کر بہتری کی طرف لیکر آئے ہیں،سپہ سلار نے معیشت کی بہتری میں بھرپور کردار ادا کیا،آج ہمارا شمار دنیا کی بہترین معیشتوں میں ہونا شروع ہوگیا ہے،پاکستانی عوام تعمیر وترقی کے ساتھ ہیں،مسلم لیگ (ن) نے جو تعمیر وترقی کے عدے کئے تھے وہ پرے کررہی ہے،تحریک انتشار ملک ہمارے نہیں ملک مخالف ہیں،دنیا نے بانی پی ٹی آئی کا اصل چہرہ دیکھ لیا ہے،پی ٹی آئی دنیا کے کرپٹ لیڈر ثابت ہوگئے،تاریخ میں سب سے بڑا ڈاکہ 190ملین پاؤنڈ کا ڈالا گیا،مسلم لیگ (ن) نے الیکشن میں جو وعدے کئے تھے اب پورے کرینگے۔ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات عطا ء اللہ تارڑ نے کوارڈینیٹر ٹو فیڈرل منسٹر میاں مدثر نذیر سے ملاقات میں کیا۔انہوں نے کہا کہ مشکل حالات کے باوجود مسلم لیگ (ن) نے کامیابی حاصل کی اور آج ملک بھر میں مسلم لیگ (ن) کے ترقیاتی منصوبے واضح طور پر دیکھے جا سکتے ہیں، ہماری حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی ہر ممکنہ کوششیں کرتے ہوئے دھرنے دیے گئے، عدالتوں میں گھسیٹا گیا، سازشوں کے جال بنے گئے، افراتفری پھیلانے کے ہر حربے آزمائے گئے، مگر میاں برادران کے قدم ذرا برابر بھی متزلزل نہیں ہوئے بلکہ عوام اور ملک کے ساتھ انکی محبت مزید مضبوط ہوئی یہی وجہ ہے کہ آج پورے پاکستان میں طرح طرح کے منصوبوں پر سرعت سے کام جاری ہے۔
