الم اسلام میں ام المومنین اسلام کی خاتون اول حضرت خدیجہ کبریؓ کا یوم وفات آج مذہبی عقیدت و احترام سے منایا گیا،

Spread the love

وزیرآباد(ملک طارق جاوید)عالم اسلام میں ام المومنین اسلام کی خاتون اول حضرت خدیجہ کبریؓ کا یوم وفات آج مذہبی عقیدت و احترام سے منایا گیا،اسلام کی خاتون اول کے وصال پراحمد مرسل نے غم کا سال قرار دیدیا تھا۔ انہوں نے اسلام کے ابتدائی دنوں اور مشکل حالات میں نبی اکرمؐ کا ساتھ دیا۔ریئس اعظم ملیکتہ العرب نے اپنی تمام دولت تاجدار رحمتؐکے دین محمدی پر قربان کردی اور تین سال تک کفار کے سوشل بائیکاٹ پر شعب ابی طالب میں فاقے کاٹے اور درختوں کے پتے کھا کرگزارا کیا۔حضرت خدیجہ ؓ اسلام قبول کرنے والی پہلی خاتون ہیں، اسلام کی خدمت کے علاوہ حضرت سیدہ فاطمہ سلام علیہا کی والدہ ہونے کا اعزاز بھی انہیں حاصل ہوا اپنی اولاد کی تربیت اس انداز میں کی کہ جو امت مسلمہ کیلئے ایک مثال بن گئی سیرت حضرت خدیجہؓ کو اپنا کر آج بھی امت مسلمہ خاندانی نظام کو ترویج دے سکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں