وزیرآباد(ملک طارق جاوید) حضرت خدیجہؓ مکہ کی ایک معزز،عالی نسب مال دار خاتون تھیں جن کا تعلق عرب کے قبیلے قریش سے تھا آپ ؓ حسن وسیرت کے لحاظ سے طاہرہ کے لقب سے مشہور تھیں،آپ ؓ نے حضور اکرم ؐ کی تاجرانہ حکمت،دیانت،صداقت،محنت اور اعلیٰ اخلاق سے متاثر ہو کر آپ ؐ کو شادی پیغام بھجوایا جس کو حضور نبی کریم ؐ نے اپنے بڑوں کے مشورے سے قبول فرمایا، حضرت خدیجہ ؓ اسلام قبول کرنے والی پہلی خاتون تھیں۔ان خیالات کا اظہار سابق ایم پی اے وصدر حلقہ خواتین مسلم لیگ (ن) بیگم طلعت شوکت چیمہ نے سابق سٹی صدر مسلم لیگ (ن) مقصود احمد ڈار کی اہلیہ اور سماجی شخصیت مولوی زاہد کی وفات پر انکے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔س موقع پروہاج شوکت چیمہ، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر فرح ادیبا گوندل،محمد نعیم بٹ،چوہدری عبد الوحید وریاہ،خرم ڈار،سابق چیئرمین کالج اے ٹی آئی مہر عرفان رفیع،خالد باجوہ،عمران منیر ودیگر بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ حضرت خدیجہ ؓ نے حضو ر نبی کریم ؐ کی زندگی میں بہت اہم کردار ادکیااور آپ ؐ کی سیرت طیبہ میں سیدہ خدیجہ ؓ کو ایک خاص مقام ومنزلت حاصل ہے،رسول اکرم ؐ کے نزدیک آپ ؓ کے مقام ومرتبے کے بارے میں متعدد روایات نقل ہوئی ہیں،حضرت خدیجہؓ کو ام المومنین اول ہونے کی سعادت حاصل ہے،تمام خواتین حضرت خدیجہ ؓ کی سیرت پر عمل پیرا ہوکر کامیابی حاصل کرسکتی ہیں۔
