وزیرآباد(طارق جاوید ملک) پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کی بقاء اور عوامی خدمت کو اپنی اولین ترجیح ہے،شہید ذوالفقار علی بھٹو،محترمہ بے نظیر بھٹو کے عوام کی خدمت کے منشور کو بلاول بھٹو زرداری مکمل کرینگے،پیپلز پارٹی نے عوامی خدمت کے منشور کے مطابق ریکارڈ ترقیاتی کام کئے، پاکستان پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جس نے جمہوریت کی بحالی کیلئے قربانیاں دی ہیں۔ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار این اے 66اعجاز احمد چیمہ نے معروف صنعتکار اور سابق کونسلر زاہد رفیق منہاس کی والدہ کی اظہار تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر سیکرٹری انفارمیشن پی پی پی عامر مغل،صدر لیبر ونگ قاضی شہزاد حسین، علی جاوید چیمہ،طاہر انور کمبوہ،چوہدری مظفر ہنجراء ودیگر بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کو عوام انہیں اپنا وزیر اعظم دیکھنے کی خواہش رکھتے ہیں،شہید ذوالفقار علی بھٹو پاک چین دوستی کے معمار تھے شہید ذوالفقار علی بھٹو مسئلہ کشمیر کے پائیدار حل کے داعی تھے جو آج بھی حل طلب اور جنوبی ایشیاء کے امن کیلئے خطرہ ہے، پیپلز پارٹی عوامی حقوق کی محافظ اور جمہوری جماعت ہے،پاکستان پیپلز پارٹی معاشرے کے ہر طبقہ کے حقوق کے تحفظ کیلئے ہمیشہ سرگرم عمل رہی ہے،پیپلز پارٹی واحد سیاسی جماعت ہے جس کی جڑیں عوام میں ہیں اور اس کی اصل طاقت غریب عوام ہے۔
