لائٹ آن دی ڈارکنس کی جانب سے خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے ہولی ٹرینیٹی چرچ آشٹن میں تقریب کا انعقاد ۔سابق مئیر Tameside council کونسلر تافین شریف -ڈپٹی مئیر کونسلر شبلی عالم – ، خوش آمدید گروپ کی روح رواں کونسلر نائلہ شریف و دیگر سرکردہ خواتین کی شرکت کی
رپورٹ عارف چوہدری
لائٹ آن دی ڈارکنس فلاحی تنظیم کی روح رواں بیٹرس اور انکی ٹیم کی جانب سے خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے ہولی ٹرینیٹی چرچ آشٹن میں تقریب کا انعقاد ۔سابق مئیر Tameside council کونسلر تافین شریف ، ڈپٹی مئیر ٹیمسائیڈ کونسلر شبلی عالمُ- سابق ڈپٹی لیڈر اولذدھم کونسلر شاھد مشتاق -خوش آمدید گروپ کی روح رواں کونسلر نائلہ شریف – سابق ڈپٹی لیڈر اولڈھم کونسلر شاھد مشتاق ، نورین شہزاد – سمیرا -ابیٹروس ،میکوسا و دیگر سرکردہ خواتین کی شرکت۔ سابق مئیر کونسلر تافین شریف نے کہا کہ لائٹ آن دی ڈارکنس فلاحی تنظیم خواتین کی فلاح وبہبود کے لیے نمایاں کردار ادا کر رہا ہے ۔انکا مذید کہنا ہے کہ ہم خواتین کے عالمی دن پر جمع ہو کر بین الثقافتی کمیونٹی کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہیں میں ان خواتین کو ضرورت مند خواتین کی مدد کرنی چاہیے دنیا کا نظام ایسے ہی چلتا ہے ۔ کونسلر نائلہ شریف نے کہا کہ خواتین کے عالمی دن پر بین الثقافتی کمیونٹی کی خواتین کا اکٹھا ہونا خوش آئند ہے ہم سب کو ملکر ایک دوسرے کی مدد کرنی چاہیے۔ میکوسا نے کہا کہ جن خواتین نے اس تقریب کا انعقاد کیا انکا شکریہ کہ جو خواتین کی فلاح و بہبود کے لیے مصروف عمل ہیں ۔ ڈپٹی مئیر کونسلر شبلی عالم نے کہا کہ معاشرے کی تعمیر و ترقی میں خواتین کا کردار اہم ہے جسکے بغیر معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا تقریب میں شریک دیگر خواتین کا بھی کہنا تھا کہ ہم خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے خوبصورت تقریب کے انعقاد پر لائٹ آن دی ڈارکنس فلاحی تنظیم کا شکریہ ادا کرتی ہیں ۔ تنظیم کی روح رواں بیٹرس نے اپنی اور پوری ٹیم کی جانب سے بین الثقافتی کمیونٹی کی جانب سے بھرپور شرکت پر انکا شکریہ ادا کیا ۔
خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے لائٹ ان دی ڈارکنس فلاحی تنظیم نے بین الثقافتی کمیونٹی کی خواتین کو اکٹھا کر کے مثبت پیغام دیا