وزیرآباد:(نامہ نگار) پاکستان کی سرحدوں کے اندر آ کر کسی کو بھی حملہ کرنے کسی انسان کو مارنے کی اجازت نہیں دیں گے ،دہشت گرد انسانیت کے دشمن ہیں سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈہ کرنے والے پاکستان کے حامی نہیں پاکستان کے دشمن ہیں ان خیالات کا اظہار اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وزیرآباد کے علاقہ گکھڑ منڈی کے نواحی قصبہ نت کلاں میں سرور شاہدہ کارڈیک سینٹر اینڈ ریسرچ انسٹیٹیوٹ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوے کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ سابق ایم این اے خرم دستگیر خان بھی موجود تھے مقامی مسلم لیگی راہنما ڈاکٹر شعیب سرور ہاشمی کے زیر انتظام سرور شاہدہ میموریل کارڈیک سینٹر اینڈ ریسرچ انسٹیٹوٹ کے سنگ بنیاد کے بعد گفتگو کرتے ہوے سردار ایاز صادق نے کہا نیشنل ایکشن پلان کی طرح دوبارہ پلان کریں گے دہشت گردوں کو کوئی رعایت نہیں دیں گے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کی طرز پر آپریشن ہونگے انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے دور حکومت میں 2013 سے 2017 تک معیشت کہاں سے کہاں تک پہنچ گئی لیکن نواز شریف کو اپنے بیٹے سے تنخواہ نہ لینے کے جرم میں ہٹایا گیا ملک ڈی ریل ہوا اور پھر سنبھلا نہیں اب اللہ کا شکر ہے کہ ایک سال میں ملک کی معاشی حالت بہتر ہوئی معاشی اعشاریئے بہتر ہوے ہیں انٹر نیشنل معاشی ماہرین نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ پاکستان کی اکانومی بہتر ہوئی اور استحکام آیا ہے پچھلے سال اوورسیز پاکستانیوں نے ملک میں 35 ارب ڈالر بھیجے ہیں ملک ترقی کی جانب گامزن ہے انہوں نے پاکستانیوں پر امریکہ میں سفر کی پابندی والے معاملہ پر گفتگو کرتے ہوے کہا کہ ایک گروہ اس بات پر بھی بغلیں بجا رہا ہے اور خوشیاں منا رہا ہے یہ لوگ اسی گروہ سے تعلق رکھتے ہیں جو پاکستان کے حوالے سے سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈہ کرتے ہیں کوئی بھی محب وطن پاکستانی ملک کے خلاف پروپیگنڈہ کا حصہ نہیں بنتا نہ ہی اپنے اداروں کی مخالفت و کردار کشی پر اتر آتا ہے عید کے بعد مولانا فضل الرحمان کی حکومت مخالف تحریک کے بیان پر گفتگو کرتے ہوے سردار ایاز صادق نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان زیرک سیاستدان ہیں ان کی ماضی میں جو کردار کشی کی گئی اور جس طرح ان پر کیچڑ اچھالا گیا وہ بخوبی جانتے ہیں کہ انہوں نے کس کے ساتھ اور کہاں کھڑا ہونا ہے انہوں نے سرور شاہدہ کارڈیک سینٹر اینڈ ریسرچ انسٹیٹیوٹ کو علاقے کے لیے خدمت کا ایک بہترین منصوبہ قرار دیا اور خدمت انسانی کے لیے خود کو وقف کرنے والے افراد و تنظیمات کو سراہا ۔
