مسلم لیگ (ن) محمد عمران سنی کمبوہ نے کہا ہے کہ ملک دشمن عناصر ملک میں دہشت گردی کرکے عوام میں خوف وہراس پھیلانا چاتے ہیں

Spread the love

وزیرآباد(نا مہ نگار) ضلعی آرگنائزر لیبر ونگ مسلم لیگ (ن) محمد عمران سنی کمبوہ نے کہا ہے کہ ملک دشمن عناصر ملک میں دہشت گردی کرکے عوام میں خوف وہراس پھیلانا چاتے ہیں جوکسی بھی صوت ممکن نہیں عوام دہشت گردی اور دہشت گردوں سے ڈرنے والی نہیں یہ صرف پاکستان کی دہشت ہے کہ دشمن عناصر خوف کے مارے ملک میں دہشت گردی کرکے ملک میں استحکام کو غیر مستحکم کرنے اور ملکی معیشت کو تبا ہ کرنا چاہتے ہیں جو افواج پاکستان ودیگر سیکیورٹی ادارے کسی صورت ہونے نہیں دینگے عوام افواج پاکستان اور سیکیورٹی اداروں کے ساتھ ہے،انتشاری پارٹی کا سوشل میڈیا پر افواج پاکستان اور سیکیورٹی ادروں کے خلاف پراپیگنڈہ انتہا ئی شرمناک ہے،وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے آنیوالی نسلوں کیلئے ایک مضبوط معیشت کی بنیاد ر کھ دی ہے، میاں شہباز شریف نے معاشی ترقی کیلئے اور دہشت گردانہ عناصر کے خلاف ٹھوس اصلاحات نافذ کی ہیں، توانائی کے بحران پر قابو پانے کیلئے منصوبے، انفراسٹرکچر کی ترقی اور برآمدات کو فروغ دینے کے اقدامات کے نتیجے میں پاکستانی معیشت ترقی کے راستے پر گامزن ہو گئی ہے، اڑان پاکستان پروگرا م ملک وقوم کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کردیگا،مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ پاکستانی عوام کے فلاح وبہبود کے کام کئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں