انجمن طلباء اسلام اور کالج سٹاف کی جانب سے نئے تعینات ہونیوالے پرنسپل کو پھولوں کے گلدستے پیش کئے

Spread the love

وزیرآباد(نا مہ نگار) انجمن طلباء اسلام اور کالج سٹاف کی جانب سے نئے تعینات ہونیوالے پرنسپل گورنمنٹ مولانا ظفر خان پوسٹ گریجو ایٹ کالج پروفیسر افتخار احمد کو پروفیسر نذیر احمد اعوان،پروفیسر شیخ ثناء اللہ،پروفیسر محمد اختر مسعود ساجد چیمہ،سابق چیئرمین کالجز پاکستان مہر عرفان رفیع،پروفیسرسید جنید الحسن بخاری،محمد لطیف،رانا ارسلان ایڈووکیٹ،حسیب اسلام بھٹہ نے مبارکباد دی اور پھولوں کے گلدستے پیش کئے۔پروفیسر افتخار احمد نے کہا کہ دروس وتدریس کے ذریعے معاشرے عزت و مرتبے پاتے ہیں آفاقی دین دین اسلام بھی خواندگی کو بڑھانے اور علم کے حصول کاحکم دیتا ہے،میری کوشش ہوگی طلباء کو تعلیم کے حصول میں آسانیاں فراہم کریں اوربہترین تعلیم وتربیت دیں،انہوں نے اپنے سٹاف کو ہدایت دی کہ تمام تر توجہ طلباء کی تعلیم اور تربیت پر دیں اس کالج کو مزید ترقی دینے کے لئے ہم سب کو ایک ٹیم کی طرح کام کرنا ہوگا، پروفیسر افتخار احمد کو پروفیسرز نذیر احمد اعوان،شیخ ثناء اللہ،محمد اختر مسعود ساجد چیمہ، مہر عرفان رفیع نے اس امید کا اظہار کیا کہ نئے تعینات ہونیوالے پرنسپل پروفیسر افتخار احمد کو اپنے کوششوں سے کالج کے نظم ونسق کو اچھے طریقے سے چلائینگے اور کالج کو پورے ڈویژن میں ایک مثالی کالج بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرینگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں