وزیرآباد (ملک ظہیر اعوان) وزیرآباد میں نشہ کرنے سے روکنے پر نشئی اور پولیس ملازم میں ہاتھا پائی، ریلوے پولیس ملازم نے نشئی کو تھپڑوں اور ٹانگوں سے شدید تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، نشئی اپنے آپ کو چھڑوا کر بھاگنے میں کامیاب ہو گیا، تفصیلات کے مطابق ریلوے اسٹیشن کے عقب میں واقع ریلوے بازار میں چند نشئی بیٹھے ہو ئے تھے کہ ریلوے چوکی میں ملازم حولدار رانا عاشق حسین اور ان نشئیوں میں نشہ سے منع کرنے پر جھگڑا شروع ہو گیا، پولیس ملازم نے ایک نشئی سجاد حسین کو گریبان سے پکڑ کر گھسیٹنا شروع کر دیا اور نیچے لٹا کر تھپڑوں، مکوں اور ٹانگوں سے تشدد کا نشانہ بناتا رہا، شہریوں نے مداخلت کر کے بیچ بچاؤ کرانے کی کوشش کی اسی اثناء میں نشئی سجاد حسین پولیس کی گرفت سے اپنے آپ کو چھڑوا کر بھاگ نکلا، پولیس ملازم کے نشئی پر تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جس پر سوشل میڈیا صارفین نے پولیس ملازم کو آڑے ہاتھوں لیا اور اس کے اس اقدام کی شدید مذمت کی۔
