فلسطینیوں کے خلاف جاری نسل کشی کی شدید مذمت کرتی ہوں۔سارہ خان

Spread the love

اقوام عالم فلسطین میں جاری بے گناہ قتل عام کے خلاف آواز بلند کرنے میں کلیدی کردار ادا کریں۔معروف بزنس وومن کی میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد(نمائندہ ذیشان نجم خان)معروف سوشل ورکر و بزنس وومن سارہ خان نے کہا کہ فلسطینیوں کے خلاف جاری نسل کشی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہوں انہوں نے کہا کہ کئی سالوں سے فلسطین میں نہتے شہریوں کا بے گناہ قتل عام و نسل کشی ہے جس پر اقوام عالم خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے جو قابل افسوس ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینوں کے لئے آواز بلند کرنا ہر مسلمان کا فرض اور اہم زمہ داری ہے۔ معروف سوشل ورکر و بزنس وومن سارہ خان نے روزنامہ اردو گلوبل یوکے اخبار اخبار کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ پاکستان اور پاکستانی عوام فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ہمیشہ کھڑی رہینگی انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں مسلمانوں کا ساتھ دینا وقت کی اشد ضرورت ہے انہوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے بھی مطالبہ ہے کہ فلسطین میں جاری بے گناہ قتل عام کیخلاف نوٹس لے اور جاری قتل عام کے رکھ تھام کیلئے بہترین اقدامات کریں تا کہ فلسطین میں جاری بے گناہ قتل عام کا خاتمہ ہو سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں