روچڈیل کونسل کے مئیر شکیل احمد نے روچڈیل کونسل آف ماسک اور اسپائر 2 انسپائر کے تعاون سے کمیونٹی افطار پارٹی کا انعقاد کیا

Spread the love


لندن عارف چودھری
جس میں رکن برطانوی پارلیمنٹ پال واہ ، روچڈیل کونسل کے لیڈر نیل ایمونٹ کے علاوہ بین المذاہب و ثقافتی کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات نامزد ڈپٹی مئیر کونسلر فیصل رانا٫طاہر محمود – چودھری خالد – نامزد ڈپٹی مئیر فیصل رانا – عاقب -روچڈیل ماسک کونسل ،ندیم میر -طاھر محمود -ڈاکٹر طاہر بشیر بیگ – کلثوم خانم – حسن – ناظم – ساجد – دیگر سرکردہ شخصیات کی شرکت ۔ مولانا عرفان چشتی نے خصوصی دعا کروائ -سٹیج سیکرٹری کے فرائض کلثوم خانم نے احسن طریقے سے ادا کئے -رکن برطانوی پارلیمنٹ پال واہ کا کہنا تھا کہ افطار پارٹی نہایت اہم تقریب ہے جس میں بین المذاہب و ثقافتی کمیونٹی شرکت کرتی ہے انکا مذید کہنا تھا کہ ماہ رمضان صبر و تحمل کا درس دیتا ہے ۔ مئیر روچڈیل کونسلر شکیل احمد نے کہا کہ افطار پارٹی کے انعقاد کو ممکن بنانے کے لیے مختلف تنظیموں نے تعاون کیا جس پر میں سبکا دلی شکریہ ادا کرتا ہوں ہم نے آج ٹاؤن ہال کی تزئین وآرائش کے بعد دوبارہ اسکو دوبارہ کھول دیا ہے ۔ نامزد ڈپٹی مئیر کونسلر فیصل رانا نے کہا کہ ہم نے بین المذاہب و ثقافتی کمیونٹی کو مدعو کر کے انہیں روزے کی اہمیت و فضیلت کے ساتھ افطار بارے آگاہی دی اس سے کمیونٹی کے اندر مثبت پیغام پہنچتا ہے ۔کونسل لیڈر نیل ایمونٹ نے کہا کہ روچڈیل میں بسنے والی بین الثقافتی کمیونٹی کے اندر باہمی ہم اینگی مثالی ہے ۔ڈاکٹر طاہر بشیر بیگ نے کہا کہ روچڈیل کونسل ہال کی تزئین و آرائش کے بعد آج دوبارہ اسے عوام کے لیے کھول دیا گیا اور اس میں افطار پارٹی نے نئ تاریخ رقم کر دی ۔دیگرشرکائے تقریب نے کہا کہ روچڈیل میں بسنے والی بین الثقافتی و مذاہب کمیونٹی کے درمیان باہمی ہم آہنگی قابل ستائش ہے اور وہ ایک دوسرے کی ثقافت و مذہب کا احترام کرتے ہوئے ایک دوسرے کے تہواروں میں شریک ہوتے ہیں- آر سی ایم نے مئیر چئیریٹی کے لئے مئیر شکیل احمد کو پانچ ہزار پونڈ کا چیک پیش کیا –
روچڈیل میں بسنے والی بین المذاہب و ثقافتی کمیونٹی ایک دوسرے کی ثقافت اور مذہبی قدروں کی عزت و احترام میں قابل فخر و ستائش ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں