وزیرآباد(طارق جاوید ملک) گورنمنٹ پرائمری سکول ٹھٹھی ارائیاں میں فیڈ دی نیڈ کے زیر اہتمام مختلف سکول کے بچوں میں تحائف تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا،جسمیں سابق چیئرمین بلدیہ بابو شعیب ادریس،اے ای او تعظیم طاہر،انجنیئر سلمان،افتخار احمد بٹ،عدیل ثناء اللہ،سرفراز احمد گھمن،احمد صداقت،ڈاکٹر یونس فراز،نعیم رضا سمیت اساتذہ اور طلباء وطالبات نے کثیر تعدادمیں شرکت کی۔بابو شعیب ادریس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فیڈ دی نیڈ ٹیم سکول اور کالج کے طلباء وطالبات کے لئے جو کاوشیں کررہی ہے وہ قابل تحسین ہے اور جہان تک ممکن ہوا میں بھی اس کار خیر میں بھرپور تعاون کروں گا اور بچوں کو تعلیم میں دشوار مشکلات کا حل کے لئے میں ہمیشہ فید دی نیڈ کے ساتھ ہوں۔سر ہارون شہزاد اور سرفراز گھمن نے نے بتایا کہ جو طلباء وطالبات یونیفارم،کتابیں،پنسلیں نہیں خرید سکتے ان طلباء وطالبات کے لئے فید دی نیڈ کی طرف سے تمام مذکورہ چیزیں فراہم کرنا ہمارا مشن ہے اور جو طلباء وطالبات فیس کی وجہ سے پڑھ نہیں سکتے ان کی فیسیں بھی ہم ادا کررہے ہیں،ہمارے پروجیکٹس کوطلباء وطالبات کی کونسلنگ،ہوپ تھرو ایجوکیشن،افطار ڈنر،امید ہوم،راشن پیکج جاری ہیں،انشاء اللہ فیڈ دی نیڈ کے پلیٹ فارم سے بچوں کو تعلیم دلانے اور انکے مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن کوشش کرینگے۔تقریب کے اختتام پر طلباء وطالبات میں مہمانان خصوصی نے تحائف بھی تقسیم کئے۔
ایس ایچ او تھانہ صدر جہلم کی اثریہ بوائز سکول اینڈ کالج آمد، طلباء سے فرینڈلی پولیسنگ پر خصوصی گفتگو
سوشل میڈیا پر چلنے والی ہمارے خلاف خبر جھوٹی من گھڑت اور بے بنیاد ہے
22 سالہ نوجوان کی آگ لگا کر مبینہ خودکشی نوجوان جاں بحق
اپوا لیڈیز کلب رحیم یار خان کی چیئرپرسن میڈم مصباح فاروق نے اپنے وفد کے ہمراہ ڈی ٹی او محمد ساجد سے ان کے دفتر میں خصوصی ملاقات کی
اے ایس پی انعام اللہ کے فرنٹیئر کانسٹیبلری تبادلے پرڈی پی او عرفان علی سموں کی جانب سے ان کے اعزاز میں ایک پُروقارالوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا
چیف آفیسر بلدیہ جہلم ساجد علی خان سے اردو گلوبل کے نمائندے عزیز اللہ بٹ کی خصوصی ملاقات
خدمت انسانیت ہی اصل عبادت ہے ہمیں عوام کی بے لوث خدمت کرنے کی ضرورت ہے طلعہ کیانی، دوسروں کی مدد کرنے سے دل کو سکون ملتا ہے تنویر نوشاھی
ہم آل پاکستان اہلحدیث کانفرنس کی کامیابی پرڈاکٹر حافظ عبدالکریم کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ حافظ عبدالحمید عامر
ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن رحیم یار خان (2026-27): الیکشن کا سرگرمیوں اور انتخابی گہما گہمی عروج پر، سردار محمد سلیم خان کورائی اور کاشف علی سندھو کا پینل نمایاں
ڈسٹرکٹ بار رحیم یار خان (سال 2026-27): فرینڈز اینڈ فرینڈز، وکلاء اتحاد و دیگر الائنس کے مشترکہ امیدواروں کا اعلان
