وزیرآباد(طارق جاوید ملک) ڈاکٹر نعیم اللہ گھمن کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال وزیرآباد کا میڈیکل سپرٹینڈنٹ اور ڈاکٹر آمنہ اسلم کو ڈپٹی میڈیکل سپرٹینڈنٹ کا چارج سنبھالنے پر ڈاکٹر سید رضا سلطان،صوفی محمد اشرف نثار،محمد عاصم جمیل،عبد الخالق،زبیر احمد،محمد عثمان،ڈاکٹر فرخ احمد چیمہ نے مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے ڈاکٹر نعیم اللہ کی محکمہ صحت مین مثالی خدمات ہیں وہ ٹیم ورک کے ساتھ فرائض سرانجام دہی کے اصولوں پر کار بند رہنے والے آفیسر ہیں پیشہ وارانہ خدا داد صلاحیتوں کی حامل شخصیت ہیں ان سے امید کی جاتی ہے کہ جس طرض انہوں نے بطور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اپنی صلاحیتوں سے محکمہ میں کئی قابل تحسین اقدام کئے اسی طرح عوام الناس کو علاج معالجہ کی بہتر سہولیات کی فراہمی اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لانے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں رکھیں گے۔
