لالا محمود خان بنگش اور سلامت خان کی اے آئی جی عنایت علی شاہ سے ملاقات۔

Spread the love

یاد رہے کہ ملاقات میں دہشت گردی کے خاتمے اور امن و امان کے حوالے سے خصوصی بات چیت ہوئی۔

اسلام آباد(نمائندہ ذیشان نجم خان)آل پشتون انٹرنیشنل فاؤنڈیشن کے مرکزی صدر لالا محمود خان بنگش کی ایڈیشنل آئی جی عنایت علی شاہ سے اسلام آباد میں ملاقات تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز آل پشتون انٹرنیشنل فاؤنڈیشن کے مرکزی صدر لالا محمود خان بنگش نے ایڈیشنل آئی جی عنایت علی شاہ سے ملاقات کی ملاقات میں دہشت گردی کے خاتمے اور امن و امان کے حوالے سے خصوصی بات چیت ہوئی اس موقع پر انٹی کرائم و انٹینارکو ٹکس اسلام آباد کے صدر سلامت خان بھی موجود تھے۔ اس موقع اے آئی جی عنایت علی شاہ نے کہا کہ عوام کا تحفظ اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح و مقصد ہے عوام بھی پولیس کے ساتھ بھرپور تعاون کرنے میں کلیدی کردار ادا کریں اس موقع پر آل پشتون انٹرنیشنل فاؤنڈیشن کے مرکزی صدر لالا محمود خان بنگش نے کہا کہ پولیس کی لازوال قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں پولیس نے ہمیشہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اہم کردار ادا کیا ہے جو قابل تعریف ہے اس موقع پر انٹی کرائم و انٹینارکٹکس اسلام آباد کے صدر سلامت نے کہا کہ کرائم اور ڈارکس کا خاتمہ وقت کی اشد ضرورت ہے منشیات اور دیگر واردات میں ملوث لوگوں کی نشاہدہی وقت کی اشد ضرورت ہے تاکہ کرائم اور ڈرگس کا خاتمہ ہو سکے۔ اس موقع پر لالا محمود خان بنگش اور سلامت خان نے اے آئی جی کی بہترین خدمات کو سراہا اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں