دریائے چناب کے کنارے سے نامعلوم شخص کی نعش برآمد

Spread the love

وزیرآباد(طارق جاوید ملک) دریائے چناب کے کنارے سے نامعلوم شخص کی نعش برآمد،نعش تین سے چار روز پرانی معلوم ہوتی ہے پولیس نے نعش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے سول اسپتال وزیرآباد منتقل کر دیا وزیرآباد کے علاقہ رسولنگر ٹھوکر سائیں سلیم کے قریب دریائے چناب کے کنارے سے 35 سالہ نامعلوم شخص کی نعش برآمد ہوئی ہے جو کہ کنارے لگی ہوئی تھی مقامی افراد نے نعش بارے پولیس تھانہ علی پور چٹھہ کو مطلع کیا جنہوں نے نعش کو سول اسپتال وزیرآباد منتقل کر دیا اور نعش کا پوسٹ مارٹم کر کے عارضی طور پر مارچری میں محفوظ کر دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں