وزیرآباد(طارق جاوید ملک) بگڑے رئیس زادوں کا چچا کے ہمراہ گھر واپس جاتے نوجوانوں کو روک کر بہیمانہ تشدد،5 ملزمان نے دو موٹرسائیکل سوار نوجوانوں کو روک کر تشدد کا نشانہ بنایا اور لہو لہان کر دیا، ملزمان نے نوجوانوں کو مار مار کر ادھ موا کر دیا اور مردہ سمجھ کر موقع سے فرار ہو گئے پولیس تھانہ احمد نگر نے مقدمہ درج کر لیا ملزمان فرار ہونے میں کامیاب۔وزیرآباد کے علاقہ جوکھیاں کے بگڑے رئیس زادوں نے نواحی گاؤں موہلنکے کے قریب چچا کے ہمراہ گھر واپس آتے دو نوجوانوں وقار اور وقاص کو روک کر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا ملزمان مون،وصی،ذیشان،ساجد اور احمد نے ڈنڈوں اور پستول کے بٹ مار مار کر نوجوانوں کو لہو لہان کر دیا اور نیم مردہ حالت میں چھوڑ کر فرار ہو گئے نوجوان نیم بے ہوش جائے وقوعہ پر ایک گھنٹہ فراش رہے پولیس تھانہ احمد نگر نے نوجوانوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ ملزمان تاحال فرار ہیں اور گرفتاری عمل میں نہ لائی جاسکی ہے۔
