وزیرآباد:(طارق جاوید ملک) بجلی کے نرخوں میں کمی وزیر اعظم پاکستان کا شکریہ صنعت سے وابستہ افراد کے لیے بجلی کی قیمتوں میں کمی بہتر کاروباری ماحول کے لیے ساز گار ہے روزگار کے مواقع بڑھیں گے ان خیالات کا اظہار چیئرمین پاکستان کٹلری ایسوسی ایشن محمد جمال بھٹہ ،سینئر وائس چیئرمین حبیب اللہ چوہدری اور وائس چیئرمین الیاس خان نے مشترکہ بیان جاری کرتے ہوے کہا انہوں نے کہا کہ بجلی کے فی یونٹ نرخ میں کمی پاکستان کی معیشت کے لیے خوش آئند ہے۔ اس سے عام صارفین کو بھی ریلیف ملے گا، اور صنعتوں کے لیے پیداواری لاگت کم ہونے سے کاروباری سرگرمیاں فروغ پائیں گی۔ ملک کی معیشت کو استحکام ملے گا اور زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری آئے گی۔سستی بجلی کی فراہمی سے مقامی صنعتوں کو تقویت ملے گی، خاص طور پر کٹلری،برتن سازی ،چھری ،خنجر،تلوار، ٹیکسٹائل، آٹوموبائل، اور مینوفیکچرنگ سیکٹر کو۔ اس سے خاصا فائدہ ہوگا بلکہ روزگار کے مواقع بھی بڑھیں گے ۔ پاکستان کی برآمدات میں بھی اضافہ ہوگا، جو تجارتی خسارے کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔اگر حکومت مزید ایسے اقدامات کرے، جیسے کہ پیداواری لاگت میں کمی،خام مال پر ڈیوٹی میں ریلیف ، کاروباری ماحول کی بہتری، اور توانائی کے متبادل ذرائع کی ترقی، تو پاکستان کی معیشت مزید مستحکم ہو سکتی ہے۔
