ماں اپنی تین بیٹیوں کے ہمراہ علامہ احمد ندیم قادری کے ہاتھوں کلمہ پڑھ کر دائرہ اسلام میں داخل

Spread the love

وزیرآباد(طارق جاوید ملک،) ماں اپنی تین بیٹیوں کے ہمراہ علامہ احمد ندیم قادری کے ہاتھوں کلمہ پڑھ کر دائرہ اسلام میں داخل۔موضع ابن والی کی رہائشی کرسچن فیملی دین اسلام سے متاثر ہوکر جامع مسجد حافظ معینی صاحب میں علامہ احمد ندیم قادری کے ہاتھوں کلمہ پڑھ کر دائرہ اسلام میں داخل ہوگئی نئے نام کومل افتخار،زینب،عروج فاطمہ،نور فاطمہ رکھ دیئے۔علامہ احمد ندیم قادری نے کہا کہ کومل افتخار،زینب،عروج فاطمہ،نور فاطمہ نے دائرہ سلام میں داخل ہوکر ہمارے پیارے نبی کریم ؐ کے دین کو اپنایا ہے اللہ تعالیٰ اسے استقامت عطاء فرمائے۔واضح رہے کہ پورے یورپ میں بھی اسلام کا بول بالا ہے اور دین اسلام کو عروج ہے۔ اس موقع پرملک ساجد جاوید،،خلیل احمد مہر،زاہد محمود،ملک عابد علی سمیت مسجد انتظامیہ ومعززین علاقہ بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں