
ہوپ آف اوورسیز پاکستانی یوکے کے چیف آرگنائزر ظفر اقبال رانجھا کی جانب سے ایم کیو آئی کانفرنس ہال مانچسٹر میں عید ملن پارٹی کا انعقاد۔ ہوپ آف اوورسیز پاکستانیزکے چئیرمن مہران زیب تارڑ اور یورپ سے آئے مہمانوں کی خصوصی شرکت
لندن عارف چودھری
۔ دوسرے شرکت کرنے والوں میں محمد عمار سعید سیلمانی رضوی -سرپرست اعلی یوکے یورپ کونسلر قیصر عباس گوندل -مدثر گوندل -افتخار حسین تارڈ -تنویر مارتھ -کاشف اقبال ایڈوکیٹ -علامہ عبدالستار سراج -شہزاد گھیکا -انجینئر ملک نعمان -افضل اعوان -ڈاکٹر ثاقب وڑائچ -مدثر کھوہارا -شہزاد کھوکھر -میاں طلحہ ایڈووکیٹ – خضر حیات گوندل -میاں قلب عباس ایڈووکیٹ -علی مظہر -حسن بلال تارڈ -اسامہ خالد -ظفر گوندل -جعفر گجر -راجہ اظہر – عمران گوندل و دیگر شامل تھے -تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول کا شرف ڈاکٹر یونس پرواز کو حاصل ھوا -نقابت کے فرائض حسنات احمد رانجھا نے احسن طریقے سے انجام دییے – شرکائے تقریب نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل اجاگر کرنے اور انہیں بہترین سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے تنظیم کا قیام عمل میں لایا گیا ہے ہم پورے پاکستان میں اوورسیز کو درپیش بارے آواز اٹھاتے رہیں گے ہم چئیرمن مہران زیب تارڑ کی سرپرستی میں اس کام کو انجام دیں گے ۔اٹلی سے خصوصی تقریب میں شرکت کے لیے آئے مدثر گوندل نے کہا کہ تنظیم کی اوورسیز کو سہولیات کی فراہمی اور مسائل حل کروانے کے لیے کاوشیں قابل ستائش ہیں ہم اپنے مقصد میں ضرور کامیاب ہوں گے ۔ چیف آرگنائزر ظفر اقبال رانجھا نے کہا کہ اوورسیز میں جو بھی تنظیمیں کمیونٹی کے مسائل بارے کام کر رہی ہیں انکے سیاسی و دیگر مقاصد ہیں ہم خالصتاً کمیونٹی کے فلاح و بہبود کو ترجیح دیتے ہیں ہمارا کوئ اور ایجنڈا نہیں ہے ہمارا مقصد پاکستان کی مثبت تصویر کشی کرنا ہے ۔چئیرمین مہران زیب تارڑ نے کہا کہ تقریب کے انعقاد کا مقصد کمیونٹی کے ساتھ عید الفطر کی خوشیاں منانا تھیں اور ہم نے انہیں اپنی تنظیم کا پیغام بھی دیا ۔
اختتامی کلمات
ہوپ آف اوورسیز پاکستانی یوکے میں شریک افراد نے کہا کہ تنظیم کی سیاسی و ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر اورسیز کو سہولیات کی فراہمی اور مسائل حل کروانے کی کاوشیں لائق تحسین اقدام ہے
