جہلم(اختر شاہ عارف) کیمیونٹی ڈیویلپمنٹ کونسل(سی ڈی سی) المرکزجہلم کا ماہانہ اجلاس آج مورخہ 05-اپریل2025ء میاں نعیم بشیر مینجنگ ڈائریکٹر کے ڈی سی جہلم کے آفس میں منعقد ہوا۔جس کی صدارت ڈاکٹر شاہد تنویر سابق ای ڈی او ہیلتھ جہلم نے کی۔دیگر شرکاء میں شیخ شاہد جلیل سیٹھی،سیدہ شاہدہ شاہ،ارشد محمود مبارک،کرنل(ر) محمد عبید مرزا،چوہدری جاوید اقبال ایڈووکیٹ ہائی کورٹ،میجر(ر) ذرغون گل خان،ڈاکٹر محمد اسد مرزا،عبد الغفور چوہان چیئرمین یوتھ اسمبلی فار ہیومن رائٹس جہلم،میاں نعیم بشیر،سید مظہر عباس نقوی،محمد ارشد احمد مرزا اور سید اختر علی شاہ شامل تھے۔اجلاس یا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔تلاوت کلام پاک کے بعد ہدیہ نعت رسولِ مقبول صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم پیش کیا گیا۔ اس کے بعد تمام حاضرین نے مل کر قومی ترانہ پڑھا۔قومی ترانے کے بعد تمام مرحومین بالخصوص ادارے کے مرحومین کی ارواح کے ایصالِ ثواب کے لیئے فاتحہ خوانی اور تمام بیماروں کی صحت یابی کیلئے اجتماعی طور پر دعا مانگی گئی۔جنرل سیکرٹری نے گزشتہ ماہانہ اجلاس کی کارروائی پڑھ کر سنائی۔فنانس سیکرٹری نے فنانس رپورٹ پیش کی۔میجر(ر) ذرغون گل خان نے ماہ رمضان میں المرکز جہلم میں ہونے والے افطار ڈنر کے بارے میں بتایا۔ کہ یہ افطار ڈنر انتہائی پر وقار اور شاندار تھا۔جس کے لیئے المرکزجہلم کی تمام ذیلی تنظیموں کے عہدیداران و ممبران کے ساتھ ساتھ ساتھ اس ادارے کی انتظامیہ مبارکباد کی مستحق ہے۔اس اجلاس میں باہمی مشاورت سے یہ بھی طے پایا گیا کہ 23۔مارچ یوم جمہوریہ کا پروگرام جو ماہ رمضان کی وجہ سے مقررہ تاریخ کو نہیں ہو سکا تھا۔اب وہ ماہ اپریل2025ء میں گورنمنٹ ہائی سکول فار بوائز جادہ میں ہو گا۔جس کے لیئے تاریخ کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔اس اجلاس میں سی ڈی سی المرکزجہلم کی مختلف کمیٹیوں کے عہدیداران نے اپنی اپنی کمیٹیوں کی کارکردگی کے حوالے سے بریفننگ دی۔جس پر تمام حاضرین نے تالیاں بجا کر ان کمیٹیوں کی کارکردگی کو سراہا۔اس اجلاس میں ممبر شپ بڑھانے کے حوالے سے بھی تفصیلی گفتگو کی گئی۔
آخر میں تمام شرکاء کو پرتکلف چائے پارٹی دی گئی۔جس کی میزبانی میاں نعیم بشیر صاحب نے کی۔ اس کے بعد یہ اجلاس اختتام پذیر ہو گیا ۔
