نوسربازوں کے ہاتھوں بیوپاری لٹ گئے

Spread the love

وزیرآباد(طارق جاوید ملک) نوسربازوں کے ہاتھوں بیوپاری لٹ گئے کنجاہ مویشی منڈی سے واپسی پر دونوں بیوپاریوں کو نیم بے ہوشی کی حالت میں نالہ پلکھو کے قریب پھینکا گیا پولیس تھانہ صدر نے سول اسپتال وزیرآباد منتقل کر دیا سیالکوٹ کے علاقہ مظفر پورہ اور معراجکے سے تعلق رکھنے والے مویشیوں کے دو بیوپاریوں کو نامعلوم افراد نے لوٹ لیا ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ دونوں بیوپاریوں محمد عدنان اور غلام مصطفی اندرون جی ٹی روڈ نالہ پلکھو کے پل کے قریب نیم بے ہوش پائے گئے جنہیں دیکھ کر مقامی افراد نے پولیس تھانہ صدر کو مطلع کیا دونوں بیوپاریوں کو پولیس نے طبی امداد کے لیے سول اسپتال وزیرآباد منتقل کر دیا ہے بیوپاریوں کی حالت خطرہ سے باہر بتائی گئی ہے جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ مکمل ہوش آ جانے پر بیوپاریوں سے روداد اور نقصان کا تخمینہ لگایا جا سکتا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں