وزیرآباد(طارق جاوید ملک) پولیس تھانہ سٹی کے علاقہ میں چوری کی بڑی واردات نامعلوم چور الیکٹرانکس شو روم کا ایگزاسٹ فین توڑ کر شو روم سے لاکھوں روپے نقدی موبائل فون اور قیمتی کاغذات لے کر فرار ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق احمد نگر روڈ پر واقع کاشف الیکٹرانکس پر رات کی تاریکی میں نامعلوم چور ایگزاسٹ فین توڑ کر پچھلی دیوار سے اندر داخل ہوا اور دراز میں موجود 5 لاکھ روپے نقدی ایک موبائل فون اور ضروری کاغذات لے کر فرار ہو گیا پولیس تھانہ سٹی نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔سرکل۔وزیرآباد میں چوری ڈکیتی اور راہزنی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں سے شہریوں میں تشویش پائی جا رہی ہے۔عوامی سماجی حلقوں نے آر پی او گوجرانوالہ طیب حفیظ چیمہ سے پولیس کے گشت کے نظام کو بہتر بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔
