شادی ہال اور مارکیز مالکان کی جانب سے ون ڈش کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری

Spread the love

وزیرآباد(طارق جاوید ملک) شادی ہال اور مارکیز مالکان کی جانب سے ون ڈش کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری کھلے عام پنجاب حکومت کے احکامات کا مذاق اڑانے لگے اسسٹنٹ کمشنر نے دو مارکیز کو 1لاکھ 60 ہزار روپے جرمانے کر دیے جنہیں مارکیز مالکان بخوشی ادا کر دیتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق شادی ہالز اور مارکیز انتظامیہ نے پنجاب حکومت کے احکامات کو جوتے کی نوک پر رکھتے ہوئے ون ڈش کی خلاف ورزی کو معمول بنا لیا ہے حقائق کے مطابق لاکھوں روپے کی بکنگ اور منافع سے چند ہزار جرمانہ ادا کرنے کو ترجیح دی جاتی ہے اور ون ڈش کی خلاف ورزی کو معمول بنا لیا گیا ہے دوسری جانب اسسٹنٹ کمشنر نے جی ٹی روڈ پر واقع میموریز مارکی اور ایگزیکٹیو مارکی کو ون ڈش کی خلاف ورزی پر مجموعی طور پر ایک لاکھ ساٹھ ہزار روپے جرمانہ کیا شہری حلقوں نے کہا ہے کہ ون ڈش کے قانون پر عملدرآمد کروانے کے لیے جرمانوں کے ساتھ ساتھ ایف آئی آر کے اندراج سمیت مارکی یا شادی ہال کو سیل کرنے جیسے سخت اقدامات کرنا ہونگے تا کہ حکومت پنجاب اپنی رٹ قائم رکھ سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں