سنگین جرائم میں مطلوب دو خطرناک ملزم متحدہ عرب امارات سے گرفتار

Spread the love

وزیرآباد:(طارق جاوید ملک) سنگین جرائم میں مطلوب دو خطرناک ملزم متحدہ عرب امارات سے گرفتار ،ملزمان کو ایف آئی اے نے این سی پی انٹر پول کی مدد سے بیرون ملک سے حراست میں لیا ایک ملزم کا تعلق گوجرانوالہ جبکہ دوسرے کا تعلق وزیرآباد کے علاقہ علی پور چٹھہ سے ہے ایف آئی اے نے دونوں ملزمان کو پنجاب پولیس کے حوالہ کر دیا ۔تھانہ علی پور چٹھہ پولیس کو مطلوب قتل اور اقدام قتل میں مطلوب اشتہاری ملزم ایف آئی اے پولیس نے این سی بی انٹرپول کی مدد سے گرفتار کر لیا ملزم کو پنجاب پولیس کے حوالہ کر دیا گیا ملزم علی زیب پولیس تھانہ علی پور چٹھہ کو مطلوب تھا ملزم نے جولائی 2023 میں اپنے 12 نامزد ساتھیوں کے ہمراہ مقامی خاتون کے مکان پر قبضہ کرنے کی غرض سے حملہ کیا واقعہ میں 73 سالہ خاتون رسول بی بی جاں بحق ہو گئی جبکہ مکان مالک نصر اور اسکے رشتہ داروں سمیت متعدد افراد زخمی ہو گئے تھے وقوعہ کے ملزمان واقعہ کے بعد فرار ہو گئے تھے جن میں سے متعدد کو پولیس تھانہ علی پور چٹھہ نے گرفتار کر لیا تھا جبکہ وقوعہ کا مرکزی ملزم علی زیب بیرون ملک فرار ہو گیا تھا جسے ایف آئی اے نے انٹر پول پولیس کی مدد سے گرفتار کر لیا ہے اور پنجاب پولیس کے حوالہ کر دیا گیا ہے دوسرے ملزم ولید سجاد کا تعلق گوجرانوالہ سے ہے جو تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن کو مطلوب تھا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں