وزیرآباد(طارق جاوید ملک) بیرون ملک اعلیٰ تعلیم کے لئے طلباء کا رحجان بڑھتا جارہا ہے لیکن پاکستان میں آج بھی اچھے ساتذہ اور تعلیمی ادارے موجود ہیں گورنمنٹ کا لج لاہور،ایف سی کالج،ایم او کالج اور سب سے بڑا نام اور برصغیر کی سب بڑی یونیورسٹی پنجاب یونیورسٹی ملک کے اچھے اداروں میں شمار ہوتے ہیں حکومت کو چاہئے کہ وہ تعلیمی بجٹ کو سر فہرست رکھیں اور اچھے تعلیمی ادارے ملک و قوم کو مہیا کریں کیونکہ ادارے ہی قوموں کی پہچان ہوتی ہیں۔ان خیالات کا اظہار معروف سماجی شخصیت ملک خالد محمود اعوان نے علی بابا ٹریول اینڈ ٹورزکی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر مولانا محمد اقبال بٹ کررہے سی ای او سید علی جواد، مستنصر علی ساہی،سابق صدر بار ایسوسی ایشن مستنصر علی گوندل ایڈووکیٹ،لالہ محمد خلیل،حاجی محمد رفیق بھٹہ،قاسم علی اعوان،اعجاز احمد پرویا ایڈووکیٹ،چیئرمین کٹلری ایسوسی ایشن محمد جمال بھٹہ،سنیئر وائس چیئرمین الیاس خان،ٹک ٹاکر ملک عثمان،سابق کونسلرافتخار احمد بٹ،سیف اللہ بٹ،ملک تنویر احمد،توصیف اختر،جہانزیب بٹ،حسن بلال،عثمان خالد،چوہدری محمد سلیم،ناصر یوسف سمیت معززین علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔سی ای او سید علی جواد نے کہا کہ ڈسٹرکٹ وزیر آباد میں علی بابا ٹریول ایند ٹورز ترکی،اسپین،فرانس ودیگر بیرون ممالک جا نا کوئی مسئلہ نہیں،کسی قسم کی ڈاکومینٹیشن کے لئے بھی ہم سے رجوع کرسکتے ہیں، اندورون ممالک اعلیٰ تعلیم کے لئے نوجوان طلباء وطابات کو پوری راہنمائی اور معلو مات مہیا کرے گا،تاکہ وہ تعلیم کے میدان میں بیرونی ممالک بھی اپنے ملک کا نام روشن کریں
