جہلم(اختر شاہ عارف) میٹرینٹی اینڈ چائیلڈ ویلفیئر ایسوسی ایشن(ایم سی ڈبلیو اے) رجسٹرڈ المرکزجہلم کا ماہانہ اجلاس آج مورخہ 08-اپریل2025ءکو گلشن حقیق ہال المرکزجہلم میں منعقد ہوا۔جس کی مہمان خصوصی سکاٹ لینڈ سے آئی ہوئی محترمہ بشریٰ اقبال صاحبہ تھیں۔اس اجلاس کی صدارت ڈاکٹر شہزانہ امتیاز نے کی۔دیگر شرکاء میں ڈاکٹر شہناز شاہد چیف کنسلٹنٹ ایم سی ڈبلیو اے جہلم،سیدہ شاہدہ شاہ،کرنل(ر) محمد عبید مرزا،ڈاکٹر شاہد تنویر ،ڈاکٹر محمد اسد مرزا،فریحہ مرزا،ڈاکٹر عائشہ مرزا،روبینہ تبسّم سابق پرنسپل گورنمنٹ مدرستہ للبنات جہلم،فرزانہ اجمل،سعدیہ مزمل،سدرہ مزمل،سیدہ تہمینہ عروج،نور فاطمہ،فلک ناز سیٹھی،تہمینہ گل چوہدری،مصباح ڈار اور سید اختر علی شاہ کے علاوہ دیگر عہدیداران و ممبران کی ایک بڑی تعداد شامل کی۔اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔جس کے بعد ہدیہ نعت رسولِ مقبول صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم پیش کیا گیا۔اس کے بعد تمام حاضرین نے مل کر قومی ترانہ پڑھا۔قومی ترانے کے بعد تمام مرحومین بالخصوص ادارے کے مرحومین اور شہدائے فلسطین،شہدائے کشمیر اور دیگرتمام شہداء کے ارواح کے ایصالِ ثواب کے لیئے فاتحہ خوانی اور تمام بیماروں کی صحت یابی کیلئے اجتماعی طور پر دعا مانگی گئی۔ آج کے ماہانہ اجلاس میں اسکاٹ لینڈ سے ائی ہوئی محترمہ بشریٰ اقبال صاحبہ کو اس اجلاس میں شرکت کے لیئے آنے پر ان کا گرم جوشی سے استقبال کرتے ہوئے انہیں خوش آمدید کہا گیا۔جنرل سیکرٹری سیدہ شاہدہ شاہ نے گزشتہ ماہانہ اجلاس کی کارروائی پڑھ کر سنائی۔فنانس سیکرٹری کرنل(ر) محمد عبید مرزا نے فنانس رپورٹ پیش کی۔ایم سی ایچ سنٹر انچارج تہمینہ گل چوہدری نے سنٹر کی رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ماہ 41ـ مریض خواتین اور بچے اس سنٹر سے مستفید ہوئے۔جن میں ایک الٹراساؤنڈ کیس بھی تھا۔اس اجلاس میں تمام شرکاء کو بتایا گیا کہ ماہ اپریل میں المرکزجہلم میں سکن کیمپ کا انعقاد کیا جائے گا۔جس میں مرزا ہسپتال شاندار چوک جہلم کی مشہور سکن سپشلسٹ ڈاکٹر عائشہ مرزا اس کیمپ میں آئی ہوئی تمام خواتین کو سکن کی تمام بیماریوں کےحوالے سے خصوصی بریفننگ دینے کے ساتھ ساتھ نہ صرف معائنہ کریں گی بلکہ ان کو فری ادویات بھی فراہم کریں گی۔
قرآن فہمی کلاس کے حوالے سے سیدہ شاہدہ شاہ نے بتایا کہ ماہ رمضان المبارک میں آن لائن کلاسیں ہو کرتی تھیں۔مگر اب حسب سابق ہر بدھ وار کو گلشن حقیق ہال المرکزجہلم میں صبح سوا دس بجے قرآن فہمی کلاسیں باقاعدگی سے ہوا کریں گی۔جس میں ڈاکٹر عائشہ مرزا خواتین کو قرآن و سنت کے مطابق زندگی گزارنے کے حوالے سے لیکچر دیا کریں گی۔
اجلاس کے اختتام پر تمام حاضرین کو پرتکلف چائے پارٹی دی گئی۔ھس کی میزبانی سعدیہ مزمل نے کی۔اس کے بعد یہ اجلاس اختتام پذیر ہو گیا۔
