سرکاری ہسپتالوں کی آوٹ سورسنگ معاملہ!!ہیلتھ ورکرز نے ماہ اپریل کی پولیو مہم کا بائیکاٹ کردیا!

Spread the love

وزیر آباد (نامہ نگار)سرکاری ہسپتالوں کی آوٹ سورسنگ معاملہ!!ہیلتھ ورکرز نے ماہ اپریل کی پولیو مہم کا بائیکاٹ کردیا!!ڈیوٹی کی بجائے لاہور کے دھرنا میں شرکت کریں گے،ورکرز کا اعلان۔
تفصیلات کے مطابق جامکے چٹھہ سمیت وزیراباد ضلع بھر میں سرکاری ہسپتالوں کی آوٹ سورسنگ کے خلاف ملازمین نے احتجاج کرتے ہوئے 21 اپریل سے شروع ہونیوالی پولیو مہم کے بائیکاٹ کردیا۔تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال وزیراباد،ار ایچ سی علی پور چٹھہ،ار ایچ سی جامکے چٹھہ،آر ایچ سی سوھدرہ،آر ایچ سی احمد نگر،ار ایچ سی رسولنگر میں اس سلسلہ میں ہونیوالی ٹریننگ میٹنگز کو رد کرتے ہوئے ان میٹگز سے واک آوٹ کردیا۔ورکرز کا کہنا تھا کہ حکومت ہوش کے ناخن لے ہم سرکاری ہسپتالوں کی آوٹ سورسنگ کی صورت نہیں ہونے دیں گے یہ آوٹ سورسنگ ورکرز کے حقوق خلاف ہے جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔انکا کہنا تھا کہ ہمارے ساتھیوں نے لاہور میں پنجاب حکومت کے اس ظالمانہ فیصلے کے خلاف لاہور میں دھرنا دے رکھا ہے جو مطالبات تسلیم ہونے تک جاری رہے گا اور آج سے ہمارا سٹاف ہسپتالوں میں ڈیوٹیاں دینے کی بجائے انکا ساتھ دینے کا اعلان کیا ہے اور ہم دھرنا میں شرکت کےلیے لاہور کی جانب روانہ ہورہے ہیں جبکہ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے کل کی میٹنگ ناکام ہونے کے بعد آج پھر میٹنگ کی کال دے رکھی ہے اگر آج بھی ورکرز نے شرکت نہ کی تو پھر اعلی افسران کو اس بابت آگاہ کردیا جائے گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں